نماز کو دین کا ستون قرار دیا گیا ہے جو ہر بالغ مسلمان مرد وعورت پر فرض ہے۔ مسجد نبوی ﷺ دنیا کی دوسری مقدس ترین مسجد ہے جہاں ایک نماز کی ادائیگی کا ثواب 50 ہزار نمازوں کے برابر ہے۔ سوشل میڈیا پر اسی تناظر میں روح پرور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
سعودی عرب میں ایک خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جو اپنی بوڑھی والدہ کو کندھے پر اٹھائے مسجد نبوی میں نماز ادا کرانے کے لیے لا رہی ہیں۔
صدی ویب سائٹ کے مطابق ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون اپنی بوڑھی ماں کو کندھے پر اٹھا کر مسجد نبوی میں نماز کی ادائیگی کے لیے لا رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر یہ دل آویز ویڈیو کلپ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا اور صارفین بیٹی کی اس خدمت کی تعریف کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کلپ پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک بیٹی اپنی ماں کا حق ادا کر رہی ہیں۔ یہی دین اسلام اور ہمارے معاشرے کی پہچان ہے۔‘
کمپنی نے 2026 کے پہلے نو ماہ کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے…
لاہور: کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے میوزک پروجیکٹ کی چوتھی پیشکش ’’شبنم‘‘ ریلیز کر دی،…
آئی ٹیل انرجی نے سولر پاکستان ایکسپو 2026ء میں جدید جنریشن ٹو بیٹری، آر ای…
خوشحالی مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (KMBL)، جو پاکستان کا پہلا مائیکروفنانس بینک ہے، نے پاکستان مائیکروفنانس…
پاکستان کے معروف ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والے زونگ کے کامیاب دن کے موقع…
پائیدار صنعتی نظام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر، فریزلینڈ…