آشنا شاہ کے بعد دنانیر بھی مداحوں کے غیرمناسب ملنے کے انداز پر برہم

“یہ ہماری کار ہے، اور یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری (پارٹی) ہو رہی ہے” جیسے مختصر الفاظ پر مبنی ویڈیو یوٹیوبر و ولاگر دنانیر مبین جنہیں جینا بھی کہا جاتا ہے، نے اداکارہ اشنا شاہ کے بعد عوامی مقامات پر خواتین مداحوں کے بغیر اجازت چھونے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

دنانیر مبین نے اس حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس سے بالکل اتفاق کرتی ہوں اور یہ میرے ساتھ بھی ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ناگوار صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب خواتین بغیر اجازت گلے ملتی ہیں اور پھر کمر پر ہاتھ پھیرتی ہیں، کیا یہ لوگ میری پیمائش لینے کی کوشش کررہی ہوتی ہیں؟

Image Source: Instagram

اداکارہ دنانیر مبین نے مزید کہا کہ یہ انتہائی غیر مناسب ہے، برائے مہربانی اس حوالے سے آگاہی مہم چلانی چاہیے کہ لوگوں کی پرائیویسی کا خیال رکھا کریں، پھر چاہے وہ کوئی سلیبریٹی ہو یا عام شخص۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اشنا شاہ نے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا تھا، جس میں انہوں نے اپنے ساتھ شاپنگ مال میں پیش آئے  واقعے کا ذکر کیا۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک اجنبی خاتون نے ان سے ملنے کے لیے ان کے بالوں کو چھُوا جس سے ان کا پورا دن خراب ہوگیا اور اس بات کا اندازہ یقیناً ان خاتون کو نہیں ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ اگر وہ آنٹی ان کے چہرے کو چھُوتیں تو یقینی طور پر ان کا پورا ہفتہ خراب ہوجاتا۔

اپنی اس ٹوئٹ پر اشنا نے سوشل میڈیا صارفین سے سوال کیا کہ کیا کسی اور کو بھی ایسا لگتا ہے کہ کوئی بھی ایسا کرے تو اسے  ’بدتمیزی‘ شمار کیا جائے؟ یا یہ صرف میرا خیال ہے۔ اشنا شاہ کی اس پوسٹ پر متعدد صارفین نے تبصرے کیے تھے اور کئی نے ان کی رائے سے اتفاق بھی کیا تھا۔ واضح رہے کہ اداکارہ اشنا شاہ ڈراموں کے علاوہ سوشل میڈیا پر اپنے انداز، بولڈ اور متنازع تصاویر ویڈیوز کی وجہ سے اکثر زیر بحث رہتی ہیں۔

مزید پڑھیں: کمسن بچی نے ‘پاوری ہورہی ہے‘ میم کو دوبارہ وائرل کردیا

بلاشبہ اداکار یا ادکارہ ہونے کے جہاں ڈھیر سے فوائد ہوتے ہیں وہیں ان کے کچھ منفی اثرات بھی ہوتے ہیں، افسوس کے ہم سے بہت سے لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ مشہور شخصیات بھی ہماری طرح ایک عام انسان ہیں، ان کی بھی نجی زندگی ہے، ذاتی حدود ہے، جس کا یقیناً ہم سب پر احترام لازمی ہے۔ کچھ روز قبل اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ بھی ایسا واقعہ پیش آیا جہاں ایک مداح تصویر لینے کے لیے ان کی کمر پر ہاتھ رکھنے لگا تھا لیکن مہوش کے ساتھ کھڑے ان کے دوست نے مداح کا ہاتھ پکڑ کر پیچھے کردیا جس پر ردعمل دیتے ہوئے مہوش نے اس قسم کے واقعات کے خلاف آواز بلند کی تھی۔ اس واقعے کی ویڈیو انسٹاگرام پر مہوش حیات نے شئیر کی اور اداکارہ نے نے عقب سے انہیں محفوظ رکھنے پر ریحان صدیقی کا بھرپور شکریہ ادا کیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago