سی ایس ایس پاس کرنے والی طلبہ کا مستحق طلبہ کیلئے بڑا اعلان

تعلیم ہر انسان چاہے وہ امیر ہو یا غریب ،مرد ہو یا عورت کی بنیادی ضرورت میں سے ایک ہے ،یہ انسان کا حق ہے جو کوئی اس سے نہیں چھین سکتا۔ اگر دیکھا جائے تو انسان اور حیوان میں فرق تعلیم ہی کی بدولت ہیں تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کے لئے ترقی کی ضامن ہے یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف اسکول ،کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تمیز اور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور اقدار کا خیال رکھ سکے۔

تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوراتی ہے دنیا میں اگر ہر چیز دیکھی جائے تو وہ بانٹنے سے گھٹتی ہے مگر تعلیم ایک ایسی دولت ہے جو بانٹنے سے گھٹتی نہیں بلکہ بڑھ جاتی ہے، اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے والی نوجوان طالبہ تحریم احسان شیخ نے تعلیم کے فروغ کے لئے اہم اعلان کرتے ہوئے مسحق طلباء کی پڑھائی کی ذمہ داری اُٹھالی ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ اکیڈمی بناؤں گی جہاں مقابلے کے امتحان میں حصہ لینے والے مستحق طلباء مفت پڑھیں گے اور تنخواہ بھی یتیم خانہ کے اکاؤنٹ میں جمع کرواؤئیں گی۔

Image Source: Screengrab

لاہور میں جوہر ٹاؤن کے علاقے کی رہائشی اور امیر گھرانے سے تعلق رکھنے والی تحریم احسان شیخ جنہوں نے سی ایس ایس کا امتحان پاس ہے، انہوں نے اس بات اعلان کیا ہے کہ وہ مسحق طلباء کے لئے اکیڈمی بنائیں گی جہاں مقابلے کے امتحان میں حصہ لینے والے مستحق طلباء مفت پڑھیں گے۔ تحریم کا کہنا ہے کہ وہ کوئی سرکاری مراعات نہیں لیں گی اور اپنی تنخواہ بھی یتیم خانہ کے اکاؤنٹ میں جمع کروایا کرینگی۔ نوجوان طلبہ کا یہ فیصلہ قابل ستائش ہے اور دوسروں کے لئے مشعل راہ کی اہمیت رکھتا ہے۔ مقابلے کے امتحان میں تحریم کی کامیابی پر ان کے والدین کا کہنا ہے کہ ہماری بیٹی نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرکے ہمارا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

Image Source: Twitter

بلاشبہ نوجوان طالبہ تحریم کا سرکاری مراعات اور تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ جہاں ایک طرف مستحق طلباء کی مدد کرے گا وہیں دوسرے صاحب حیثیت سرکاری عہدیداران کی بھی حوصلہ افزائی کرے گا کہ وہ بھی اس طرح عوامی مفاد کا اعلان کریں جس سے معاشرے میں غریب ذہین افراد کا بھلا ہوسکے۔

نوجوان طالبہ کا یہ فیصلہ قابل ستائش ہے اور اگر تعلیم یافتہ نوجوان تعلیم حاصل کر کے اس کا صحیح استعمال کریں تو ایسا ممکن ہے کہ ہم دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں: لمز کے طلباء کی عظیم کاوش، آج ایک ویٹر یونیورسٹی گریجویٹ ہوگیا

اس سے قبل سندھ یونیورسٹی کی طالبہ ماہ نور شیخ نے بھی اپنی انفرادی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے اپنے گاؤں کے غریب بچوں کی تعلیم وتربیت کے لئے ایک مثالی قدم اٹھایا اور اپنے گھر کو اسکول میں تبدیل کرکے غریب بچوں کو پڑھانا شروع کر دیا۔ اس اقدام پر حال ہی میں سندھ حکومت نے ماہ نور شیخ کو اعزازی شیلڈ بھی دی ہے۔

Story Courtesy: Geo

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

7 hours ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

2 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

2 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

6 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

1 week ago