کورونا کی صورتحال میں نوبیاہتا جوڑے کا بہترین اقدام


0

آج کل سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی جوڑے کی تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں جس میں نوبیاہتا جوڑے نے اپنے دعوت ِولیمہ کو خاص بنایا اور اپنی اس تقریب کا اہتمام ضرورت مندوں اور بھوکوں کو کھانا کھلا کر کیا۔

موجودہ وقت میں جب پاکستان عالمی وباء کورونا وائرس سے نبردآزما ہے اور ہر کوئی معاشی مشکلات کا شکار ہے، ایسے میں اس نوجوان جوڑے نے اپنے دعوتِ ولیمہ کو ضرورت مندوں کیلئے وقف کرکے سبھی پاکستانیوں کے دل جیت لئے۔ اپنے اس خاص دن کے موقعے پر اس نوبیاہتا جوڑے نے ضروت مندوں کو خود کھانا تقسیم کیا جسے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک تصویر میں لڑکی یعنی دلہن دیگ میں سے خود بریانی نکال رہی ہے اور دولہا ساتھ ہی کھڑا ہے۔ جب کہ دوسری جانب تصویر میں بڑی تعداد میں ضرورت مندوں کو دسترخوان پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس دعوت ولیمہ کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے جوڑے کی خواہش تھی کہ وہ اپنے ولیمے کی دعوت کو دسترخوان کے انداز میں کریں، اور انہوں نے ایسا کر دکھایا۔

بلاشبہ بھوکوں اور ضرور مندوں کو کھانا کھلانے کے بے شمار فائدے ہیں۔ اس عمل سے معاشرے کے مالدار اور غریبوں کے درمیان نفرت وکدورت کی دیوار کھڑی نہیں ہوتی، چوری ڈکیتی کی وارداتیں، قتل کے واقعات نہیں ہوتے، معاشرے میں محبت والفت کی فضاء قائم ہوتی ہے اور تعاون وہمدردی کا ماحول پروان چڑھتا ہے۔بھوکوں کو کھانا کھلانا اسلام کے نزدیک بہت بڑی نیکی ہے۔

نیز آج کے اس مادیت پسندی کے دور میں اس نوجوان نوبیاہتے جوڑے کے اس بہترین اقدام کے ہر طرف چرچے ہورہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس جوڑے کے لئے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے اور کافی لوگ ان کے دعوت ولیمہ کے اس انداز کو تعریفی کلمات سے سراہا بھی رہے ہیں۔

دیکھا جائے تو آج کل شادی کی تقریبات میں محض نمود نمائش کے سوا کچھ نہیں ہوتا، دوسروں کو متاثر کرنے کے لئے روپیہ پیسا پانی کی طرح بہایا جاتا ہے۔ایسے حالات میں یہ مثالیں ثابت کرتی ہیں کہ بے جا اخراجات کے بجائے سادگی بھی اختیار کی جاسکتی ہے۔

کچھ عرصے قبل بھی ایک اور پاکستانی جوڑے نے ایسی ہی ایک مثال قائم کی تھی۔ اس جوڑے نے اپنی شادی کے تمام اخراجات کی رقم ایک معروف این جی او کو عطیہ کردی تھی بلکہ اپنے مہمانوں سے بھی یہی اپیل کی تھی کہ وہ انہیں شادی پر تحائف دینے کے بجائے تحائف کی رقم این جی او کو عطیہ کردیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *