چنیوٹ میں بندوق کی نوک پر لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی


0

گزشتہ ماہ لاہور موٹر وے پر پیش آنے والے زیادتی کے افسوناک واقعے کے بعد ملک بھر سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا عوام کی جانب سے پرزور اسرار تھا کہ اب اس جرم پر انتہائی سخت قانونی سازی کی جائے تاہم افسوس کیساتھ اس طرح کے کیسسز میں ملک بھر میں کمی کے بجائے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، اگرچہ بیشتر کیسسز میں ملزمان پکڑے گئے ہیں لیکن جرم کا بڑھنا یہ ایک پریشان کن عمل ہے۔

ایسا ہی ایک افسوناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ صوبہ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں پیش آیا جہاں ایک یونیورسٹی کے طالبہ کو اس ہی کے 4 کلاس فیلوز کی جانب سے ناصرف اجتماعی زیادتی نشانہ بنایا گیا بلکہ اس دوران گھنونے جرم کی ویڈیوز بھی بنائی گئی۔

Image Source: Facebook

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کیمپس کی طالبہ کو اس ہی کے شاہد نامی کلاس فیلو کی جانب سے بندوق کی نوک پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ اس گھنونے جرم میں ملزم شاہد کے تین دوست بھی شامل تھے، جو متاثرہ لڑکی کے بھی کلاس فیلوز تھے۔

اس واقعہ کے حوالے سے مزید بتایا جاتا ہے کہ ملزم شاہد متاثرہ لڑکی کے ساتھ ٹیوشن پڑھا کرتا تھا، چنانچہ ایک روز ملزم شاہد کی جانب سے لڑکی کے اپنے گھر پر میلاد کی تقریب میں دعوت دی گئی، جس پر لڑکی نے ہامی بھری اور پیر کے روز وہ ملزم شاہد کے ساتھ اس کے گھر آئی جہاں ملزم شاہد نے لڑکی کو بندوق کی نوک پر زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ اس گھنونے جرم میں ملزم شاہد کے ساتھ وہاں اس کے تین دوست ریاض، عمران اور تصور بھی موجود تھے، جہاں ناصرف معصوم حوا کی بیٹی کو انسان نما درندوں نے اپنی حوس کا نشانہ بنایا بلکہ اس پورے گھنونے جرم کی ویڈیو بھی بنائی۔

Image Source: Twitter

پولیس کی جانب سے واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نے میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد متاثرہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

اس واقعہ کے حوالے سے کاروائی کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے مرکزی ملزم شاہد کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بعدازاں واقعہ میں ملوث ایک اور ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم دیگر دو ملزمان پولیس تاحال مفرور ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے، ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

جبکہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس انعام غنی کی جانب سے بھی جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ پیش آنے والے اجتماعی زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے، اس سلسلے میں کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے ڈی پی او چنیوٹ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات دیئے گئے ہیں جبکہ ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

Image Source: Twitter

واضح رہے کچھ عرصے میں ملک میں زیادتی کیسسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا، اس ہی طرح ایک اجتماعی زیادتی کا واقعہ جڑانوالہ روڈ پر پیش آیا تھا جہاں ملزمان نے پبلک ٹرانسپورٹ کے انتظار میں کھڑی خاتون کو لیفٹ دینے کے بہانے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *