چلتی ہوئی کار میں “پش اپ”کرنا، شہری کو مہنگا پڑ گیا

خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے پیر هوتی گاؤں میں ایک اسٹنٹ مین کو لاپرواہی کے اسٹنٹ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا، ملزم پر الزام ہے کہ وہ مرکزی سڑک پر گاڑی چلاتے ہوئے چلتی کار پر پش اپس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق مرادن کے پیر هوتی گاؤں میں اسٹنٹ مین کو اس وقت گرفتار کیا گیا، جب ملزم کی جانب سے اپنے اس احمقانہ اسٹنٹ کی ویڈیو ریکارڈ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شئیر کی۔ ویڈیو میں باآسانی دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سفید رنگ کی تیز رفتار ٹویوٹا کرولا گاڑی سے ایک شخص باہر نکلتا ہے اور وہ گاڑی کی چھٹ پر پہنچ کر، ڈرائیور سیٹ کا دروازہ کھول کر، ایک ہاتھ گاڑی کی چھت اور دوسرا ہاتھ گاڑی کے دروازے پر رکھ کر پش اپ مارتا ہے، جبکہ اس کے دیگر دوست گاڑی کی کھڑکیوں پر بیٹھے ہوئے ہیں اور اس کے اس عمل کی پذیرائی کررہے ہیں۔

اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کے وارڈن کی جانب سے غفلت برتنے پر اور لاپرواہی پر ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ مردان پولیس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر خبر جاری کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ملزم کی شناخت جواد احمد عرف لڈو خان کے نام سے ہوئی ہے، ساتھ ہی پارہ ہوتی پولیس اسٹیشن میں بھی ایک فرد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مردان ٹریفک پولیس انچارج انسپکٹر امجد خان کے مطابق ، کسی کو بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ مزید یہ کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایسی ہی سخت کارروائی کی جائے گی۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس انسپکٹر کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سخت سے سخت ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

واضح رہے ابھی تک، یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ اس شخص کو چلتی کار پر پش اپس کو انجام دینے کے لئے کیوں حوصلہ افزائی کی گئی ، اگرچہ یہ ہمت یا کوئی سٹنٹ تھا، اور آیا اس شخص پر باضابطہ طور پر کوئی الزام عائد کیا گیا ہے۔

پاکستان کے نوجوانوں کا بہادری کے نام پر اس طرح کا راوئیہ یا اس طرح کے کارنامے عام عوام سے لیکر دنیا بھر کے لوگوں کو پریشانی میں مبتلہ کردیتے ہیں، یہ ناصرف احمقانہ حرکات میں سے ایک ہے بلکہ اپنی زندگی کو جھوکے میں ڈالنے کا نام بھی ہے۔ یہ یقیناً ایک مضحکہ خیز اسٹنٹ ہوتے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل ایک اس ہی طرز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں دیکھا گیا تھا کہ چند دوست ایک رکشہ میں سوار ہیں اور چلتے ہوئے رکشہ میں، رکشہ کو دو ٹائر پر چلاتے ہیں اور ایک طرف کا ٹائر بدلنے کی کوشش کرتے ہیں۔

جبکہ حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ موٹر وے پر سوزوکی ایف ایکس خود چلتے ہوئے دکھائی دے رہی تھی۔ اس ویڈیو میں صاف دیکھا گیا تھا کہ اسٹیئرنگ کے پیچھے کوئی نہیں تھا۔ تاہم ، ایک بوڑھے شخص کو مسافروں کی نشست پر ہوا کھاتے نظر آئے تھے۔ اس ویڈیو نے سب کو شک میں ڈال دیا تھا کہ کیا یہ گاڑی کوئی بھوت چلا رہا ہے۔

یاد رہے ٹیلنٹ ہونا بہت اچھی بات ہے، لیکن اس کا صحیح جگہ پر استعمال ہونا، اس سے زیادہ ضروری ہے کیونکہ اگر ٹیلنٹ درست سمت استعمال نہیں ہوگا تو پھر وہ یقیناً فائدے کی جگہ نقصان کا باعث بن سکتا ہے، لہذا جان ہے تو جہان ہے، کسی بھی حماقت کو کرنے سے قبل اپنے والدین اور گھر والوں کے لئے ایک بار ضرور سوچنا چاہئے کہ ان پر پھر کیا گزرے گی؟

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago