چاہت فتح علی خان کرن جوہر کی فلم میں کام کریں مگر معاوضہ کتنا لیں گے؟ چاہت فتح علی خان کا خصوصی پیغام وائرل


0

چاہت فتح علی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کے ذریعے بھارتی فلمساز کرن جوہر کےلیے خصوصی پیغام دیا ہے۔

Chahat Fateh Karan Johar

حال ہی میں کرن جوہر نے چاہت فتح علی خان کے ”توبہ توبہ” پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے مداحوں سے کہا تھا کہ وہ چاہت فتح علی خان کا ورژن لازمی دیکھیں۔

چاہت فتح علی خان نے اپنی ویڈیو میں بھارتی فلم ساز کی جانب سے حال ہی میں تعریفیں کیے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کرن جوہر نے چاہت فتح علی کے “توبہ توبہ” پر کیا رد عمل دیا؟

کامیڈین گلوکار نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ کرن جوہر کی تعریف کے بعد تین رات نیند نہیں کر سکے، انہیں نیند ہی نہیں آئی کیوں کہ اتنی بڑی شخصیت نے ان کی تعریف کردی۔

انہوں نے کرن جوہر کی لمبی عمر کی دعائیں کرتے ہوئے انہیں دعا دی کہ وہ مزید 120 سال تک زندہ رہیں اور یوں ہی وہ فلمیں بناتے رہیں۔

Chahat Fateh Karan Johar Ki Movie

گلوکار نے مزید کہا کہ ’’کرن جوہر میری ایک خواہش ہے کہ میں آپ کی فلم میں کام کروں اور میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں آپ کی فلم میں بلامعاوضہ کام کروں گا‘‘۔

چاہت فتح علی خان کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹ کیا کہ ’’کانفیڈینس ہوتو چاہت جیسا ہو ورنہ نہ ہو‘‘۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *