پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سردی کے موسم میں جلد کو چمکدار اور نرم و ملائم بنانے کا گھریلو نسخہ بتا دیا۔
حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں مہمان کے طور پر شرکت کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے اپنی جلد کی دیکھ بھال کے بارے میں بات کی۔
سردیوں میں جلد کی حفاظت کے لئے کون سے سیرم استعمال کیے جائے؟
بشریٰ انصاری نے سردیوں میں خشک جلد کو موئسچرائز رکھنے کا آسان اور سستا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ سردیوں میں جلد کا خیال رکھنے کے لیے قدرتی اجزاء سے بنے ہوئے نسخوں کے استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں نے بچپن میں اس نسخے کے بارے میں سنا تھا کہ لوگ گلیسرین میں تھوڑا لیموں کا رس اور عرق گلاب ملا کر اسے اپنے چہرے، ہاتھوں اور گردن پر لگا لیں تو جلد نرم و ملائم رہتی ہے۔ لیکن اس وقت میں نے اس ٹوٹکے پر عمل نہیں کیا‘۔
اداکارہ نے بتایا کہ ماضی کی ہماری جتنی بھی خوبصورت اداکارائیں ہیں وہ بھی اس ہی نسخے کو استعمال کرتی تھیں یہی وجہ تھی کہ ان کی جلد اتنی چمکدار اور بے داغ ہوتی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ میں اپنی جلد کی نمی کیلئے جو ٹوٹکا استعمال کرتی ہوں اس میں نہ تو کسی قسم کا کوئی کیمیکل ہے اور نہ ہی اس کے کوئی سائیڈ افیکٹس ہیں، اور خاص طور پر سردیوں میں چہرے پر لگانے کیلیے اس سے بہتر کوئی چیز نہیں۔ بشریٰ انصار ی کا کہنا تھا یہ تمام چیزیں حیران کن فائدہ دیتی ہیں کیوں کہ یہ تمام چیزیں اصلی ہیں، مجھے اس ٹوٹکے کے ساتھ ہیلورونک ایسڈ کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔
بشریٰ انصاری نے بتایا کہ میرے ٹوٹکے میں پانچ چیزیں شامل ہیں جس میں بائیو آئل، ای آئل، گلیسرین اور خالص کھوپرے کا تیل اور کیسٹر آئل ۔ اس کے بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ دو چمچ بائیو آئل میں ایک چمچ ای آئل، ایک چمچ گلیسرین ایک چمچ کھوپرے کا تیل اور کیسٹر آئل،ملا کر چہرے پر روزانہ لگاتی ہوں‘۔۔
کراچی، 12 اپریل: جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…