برطانوی گلوکار ڈچ ویلی کے اسلام قبول کرنے کی ویڈیو وائرل

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے نامور گلوکار (ریپر) ڈچ ویلی نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا۔ ڈچ ویلی کے قبول اسلام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ عالم دین کے ہاتھ قبول اسلام کر رہے ہیں اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے لیے کلمہ شہادت پڑھ رہے ہیں۔

اس سلسلے میں ڈچ ویلی نے بھی سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی قبول اسلام کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

Image Source: Instagram

اس سے قبل اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ گلوکار نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر قرآن اور دیگر مقدس کتابوں کا باقاعدہ مطالعہ شروع کر دیا ہے تاہم ڈچ ویلی نے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔

ان کی مذکورہ ویڈیو کو برطانوی سوشل میڈیا اسٹار گیکو نے بھی شیئر کیا اور انہوں نے لکھا کہ ڈچ ویلی دائرہ نے اسلام قبول کرلیا۔ بعد ازاں گیکو کی ویڈیو کو ڈچ ویلی نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیا۔ برطانوی گلوکار کے کلمہ شہات پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور لوگوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا، تاہم ڈچ ویلی نے واضح طور پر اسلام قبول کرنے سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی۔ گلوکار نے فوری طور پر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دائرہ اسلام میں داخل ہونے سے متعلق کوئی وضاحتی پوسٹ بھی جاری نہیں کی۔

Image Source: Instagram

بلاشبہ شہرت، دولت اور چمک دمک کسے متاثر نہیں کرتی لیکن جن لوگوں کو رب خداوند اپنی رحمت کے سائے میں لانا چاہتا ہے اور ہدایت دینا چاہتا ہے تو پھر یہ لوگ ان تمام دنیاوی چیزوں کو ترک کرکے خدا کی راہ پر چل پڑتے ہیں اور پورے معاشرے کیلئے مثال بن جاتے ہیں۔ اس کی مثال جنوبی کوریا کے مقبول ترین پاپ گلوکار اور یوٹیوبر داؤد کم بھی انہی خوش نصیبوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر 2019 میں عیسائی مذہب سے کنارہ کشی اختیار کی اور اسلام قبول کرلیا۔

حال ہی میں داؤد کم نے عمرے کی سعادت حاصل کی اور اپنے انسٹاگرام پر مسجد الحرام سے اپنی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی خوشخبری سنائی ہے۔

علاوہ ازیں ،گزشتہ دنوں بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی معروف ہندو موٹیویشنل اسپیکر مسز سبری مالا اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر مسلمان ہوئیں۔ انہوں نے اپنا اسلامی نام ‘فاطمہ سبری مالا’ رکھا ہے اور اسلام قبول کرنے کے بعد اُنہوں نے عمرے کی سعادت بھی حاصل کی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago