Categories: پاکستان

برٹش کونسل پاکستان اور ہمنوا کے اشتراک سے عربی گیت ’’ایسیکتا‘‘ کی رونمائی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) برٹش کونسل پاکستان اور پاکستان کے عالمی میوزک پلیٹ فارم ’’ہمنوا‘‘ نے اپنے پہلے سیزن کے آٹھویں گیت ’’ایسیکتا‘‘ (Isekta) کی رونمائی برٹش کونسل لائبریری لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی ثقافتی تقریب کے دوران کی۔ تقریب میں فنکاروں، تخلیقی شعبے سے وابستہ شخصیات، ثقافتی ماہرین اور موسیقی سے دلچسپی رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

تقریب میں ہمنوا کے منتخب پروگرامز کی نمائش، موسیقی اور ثقافتی تبادلے پر گفتگو، اور ایک خصوصی پینل ڈسکشن کا اہتمام کیا گیا جس میں شمولیت، زبانوں کے تنوع اور مختلف ثقافتوں کو موسیقی کے ذریعے قریب لانے کے موضوعات پر اظہار خیال کیا گیا۔

برٹش کونسل پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر بین لاٹن نے اس موقع پر کہا کہ فنون اور ثقافت کے شعبے میں برٹش کونسل کی کاوشیں تخلیقی اور باہمی تعاون پر مبنی عالمی برادریوں کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق ہمنوا اس بات کی بہترین مثال ہے کہ موسیقی کس طرح ثقافتی تبادلے کے نئے دروازے کھول سکتی ہے اور پاکستان کی تخلیقی آواز کو عالمی سطح پر اجاگر کر سکتی ہے۔

’’ایسیکتا‘‘ ایک عربی زبان کا گیت ہے جسے بکرین تیملفاتی نے تحریر اور کمپوز کیا ہے۔ گیت یادوں، محبت اور جدائی کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے جبکہ اس کی موسیقی میں گٹار، روایتی سازوں اور پُرسوز آوازوں کا امتزاج شامل ہے۔

گیت کو معروف موسیقار زلفی اور شیری خٹک نے ترتیب دیا ہے۔ اس میں بکرین تیملفاتی، ایلیزا خان اور شاہد حسین نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جبکہ موسیقی کی تیاری اور مکسنگ زلفی نے انجام دی۔ گیت میں امین لاروگ، محمد ہنید، میلون آرتھر، ڈورین جوناس گوئٹسچ اور عدنان کریم سمیت دیگر فنکاروں نے بھی حصہ لیا ہے۔ گیت کی ویڈیو ہنزہ کے خوبصورت مقام پاسو گراؤنڈ میں فلمائی گئی ہے۔

ہمنوا کے کیوریٹر اور پروڈیوسر زلفی نے کہا کہ ’’ایسیکتا‘‘ کا مطلب ایک ایسی یادگار ہے جو وقت گزر جانے کے باوجود انسان کے ساتھ رہتی ہے۔ ان کے مطابق یہ گیت ان لمحات کی عکاسی کرتا ہے جو دوبارہ کبھی اسی صورت میں واپس نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ گیت کی ریکارڈنگ کے دن بکرین تیملفاتی اور امین لاروگ کا پاکستان میں آخری دن تھا، جس کے باعث گیت میں شامل جذبات حقیقی اور دل سے محسوس کیے گئے۔

تقریب کے دوران شرکاء نے موسیقی کے ذریعے ثقافتی ہم آہنگی، شمولیت، ورثے کے تحفظ اور جدت کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ہمنوا جیسے پلیٹ فارم مقامی ثقافت اور موسیقی کو عالمی سطح پر متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہمنوا سیزن ون میں پاکستان اور دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 30 سے زائد موسیقاروں اور فنکاروں نے حصہ لیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم پاکستان کو عالمی ثقافتی رابطوں اور تخلیقی تبادلوں کے مرکز کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

گیت ’’ایسیکتا‘‘ اب یوٹیوب، اسپاٹیفائی اور دیگر نشریاتی پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔

zeeshan

Recent Posts

آئی ٹیل انرجی کی سولر پاکستان ایکسپو میں جدید بیٹری کی نمائش، کمرشل و صنعتی شعبے میں توسیع کا اعلان

آئی ٹیل انرجی نے سولر پاکستان ایکسپو 2026ء میں جدید جنریشن ٹو بیٹری، آر ای…

1 day ago

خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے پی ایم این کی سالانہ کانفرنس میں دو اہم اعزازات حاصل کر لیے

خوشحالی مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (KMBL)، جو پاکستان کا پہلا مائیکروفنانس بینک ہے، نے پاکستان مائیکروفنانس…

2 days ago

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

3 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

4 weeks ago