دوران میچ باکسر جان کی بازی ہار گیا

یوں تو دوران کھیل کھلاڑیوں کے زخمی ہوکر جان کی بازی ہار جانے کے واقعات دنیا میں کوئی نئے نہیں ہے، اس طرح کے واقعات دنیا کے مختلف کھیلوں میں دیکھے گئے ہیں جہاں کئی کئی حفاظتی آلات کا استعمال ہونے کے باوجود کھلاڑی حادثات کا شکار ہونے کے بعد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ روز کراچی میں پیش آیا جہاں کراچی کے ایک نجی باکسنگ مقابلے میں دوران کھیل حریف کھلاڑی کا زور دار مکا لگنے سے مقامی باکسر جاں بحق ہوگیا۔

Image Source: Twitter

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقے پشین سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل کک باکسر محمد اسلم خان گزشتہ رات کراچی کے علاقے گلشن میں واقع نجی کلب میں قومی ٹائیٹل کے لئے مقابلہ جاری تھا، کہ باکسر محمد اسلم خان حریف باکسر ولی خان ترین کا زور دار پنچ لگنے سے زخمی ہوکر گرگئے تھے، جس پر انہیں میچ سے دستبردار کرکے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں کئی گھنٹوں تک انتہائی تشویشناک حالت میں رہنے والے اسلم خان کو وینٹیلیٹر پر رکھا گیا، لیکن اتوار کی دوپہر ڈھائی بجے، وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ بعدازاں میت کو نماز جنازہ اور تدفین کے لئے آبائی علاقے پشین روانہ کردیا گیا۔

Image Source: Twitter

چوتیس سالہ محروم باکسر محمد اسلم خان کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے ورثاء میں بیوہ اور دو چھوٹی بیٹیوں کو چھوڑا ہے۔ ان کے اہل خانہ اچانک موت کی خبر سن کر انتہائی صدمے کی حالت میں ہیں جبکہ ان کے اہلخانہ کی جانب سے ان کی موت پر کسی بھی قسم کی کوئی قانونی چارہ جوئی نہیں کی گئی ہے، کیونکہ وہ دوران کھیل پنچ لگنے سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

Image Source: Twitter

اس موقع پر ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کا کہنا تھا کہ اس مقابلے کے حوالے سے پولیس کو کسی قسم کا علم نہیں تھا، البتہ پولیس کو اس ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ملی ہے، لیکن کسی کی جانب سے باکسنگ میچ کے دوران ہونے والی موت کا کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا ہے۔

دوسری جانب اس ناخوشگوار واقعے کے حوالے سے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ یہ مقابلہ باکسنگ کونسل کے زیر اہتمام کسی ایونٹ میں ہوا تھا، جوکہ ایک غیر قانونی ہے، کیونکہ اس کا پاکستان میں باکسنگ کے حوالے سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ لہذا اس تمام صورتحال پر پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے حکومت سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ًخیال رہے یہ باکسنگ کا مقابلہ ہیوی ویٹ یعنی 80 کلو سے زائد کی کیٹیگری کے لئے پاکستان پروفیشنل کک باکسنگ کونسل کے زیر اہتمام کراچی کے ایک نجی کلب میں ہورہی تھی، جس میں 34 سالہ محمد اسلم خان دوران میچ زخمی ہوکر اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے۔

اس افسوسناک واقعے پر جہاں پوری قوم افسردہ پے وہیں پاکستانی نثراد برطانوی باکسر عامر خان نے بھی افسر دگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باؤٹ دیکھتے ہوئے اندازہ ہورہا تھا، جن دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ ہوا، ان کے وزن میں فرق تھا یعنی اسلم خان کا وزن حریف باکسر سے زیادہ تھا۔ لہذا اس چیز کو یقینی بنایا جائے جب بھی باکسنگ میچ ہوں ،میڈیکل ٹیم وہاں وجود ہو۔

یاد رہے کھیل کے دوران کھلاڑیوں کی موت کا یہ کوئی پہلا مقابلہ نہیں ہے، اس سے قبل آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوگز، پاکستانی گول کیپر محمد قاسم، ایوری کوسٹ کے فٹ بالر چیک ٹوٹ سمیت ایک طویل فہرست شامل ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

2 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

4 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

5 days ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

7 days ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

1 week ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

1 week ago