ننھے طالب علم نے بین الاقوامی انگریزی زبان کا مقابلہ جیت لیا

پاکستان کے ایک اور طالب علم نے بین الاقوامی مقابلہ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے سات سالہ ننھے طالب علم زید صدیقی نے بین الاقوامی انگریزی زبان کا مقابلہ جیت کر دنیا کے چودہ ممالک کے طلباء کو پیچھے چھوڑ دیا۔

زید صدیقی جن کی عمر صرف سات برس ہے اور وہ کلاس دوم میں زیر تعلیم ہیں نے انٹرنیشنل اولمپیاڈ آف انگلش لینگویج ایونٹ میں حصہ لیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس عالمی مقبلے میں انگلینڈ اور پڑوسی ملک انڈیا سمیت چودہ ممالک نے حصؔہ لیا تھا۔انٹرنیشنل اولمپیاڈ آف انگلش لینگویج کے مقابلے کا یہ امتحان انگریزی زبان کے مضمون میں اہلیت رکھنے والے طالب علموں کے لئے ہر سال قومی اور بین الاقوامی سطح پر منعقد ہوتا ہے۔ اس مقابلے میں دنیا بھر کے طلباء شامل ہوسکتے ہیں اور انگریزی زبان میں اپنی اہلیت اور ذہانت کو جانچ سکتے ہیں۔

اس عالمی مقابلہ میں زید صدیقی کی بڑی بہن سدرہ صدیقی نے بھی حصؔہ لیا اور انہوں نے پندرہویں پوزیشن حاصل کی۔ جن عمروں میں بچوں کو کھیل کود اور موبائل فون سے فرصت نہیں ملتی اس عمر میں یہ بہن بھائی عالمی مقابلے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں۔ اس بہترین کامیابی پر نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ننھے طالب علم نے بتایا کہ وہ مستقبل میں پاکستانی فوج میں شامل ہوکر ملک وقوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ چاہے باپ ہو یا ماں بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں والدین کا کردار اہمیت کا حامل ہوتا ہے انٹرویو کے دوران زید صدیقی کی والدہ نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کی پڑھائی پر خصوصی توجہ دیتی ہیں۔

زید صدیقی کی طرح گزشتہ دنوں ہونہار پاکستانی طلبہ ایما عالم بین الاقوامی اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے لندن میں منعقد ہونے والی گلوبل میموری چیمپیئن شپ 2020 میں حصؔہ لیا اور یہ اعزاز اپنے نام کرلیا۔ اس گلوبل میموری چیمپیئن شپ میں چین، بھارت، ملائیشیا، قطر، مصر، امریکا اور برطانیہ سمیت مجموعی طور پر 16 ممالک کے 300 شرکاء نے حصہ لیا اور یہ ایونٹ لندن میں ہوا۔

بلاشبہ زید صدیقی اور ایما عالم جیسے طالب علم ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور حکومت کو ان کے ٹیلینٹ کو سراہانہ چاہئیے اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے پران کی ذہانت پر انہیں انعامات دینا چاہئیے تاکہ ان سمیت دیگر بچوں کی بھی حوصلے بلند ہوں اور وہ بھی اپنی صلاحیتوں کو منوانے کے لئے عالمی مقابلوں میں شرکت کریں اور اعزازات جیتیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

3 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

5 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

1 week ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

1 week ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 weeks ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago