بول سے بولڈ تک کا سفر، اداکارہ حمیمہ ملک برسوں بعد تنقید پر بول پڑیں


0

پاکستان کی مشہور ومعروف اداکارہ حمیمہ ملک یوں تو کسی تعارف کی محتاج نہیں، زبردست اداکاری کے باعث انہیں ناصرف ملکی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی بلک انہوں نے پڑوسی ملک میں بھی اپنے فن کے زبردست جوہر دیکھائے ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے اپنے بولی ووڈ میں کام کے تجربے اور بھارتی اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ بولڈ سینز اور اس سے جڑی تنقید پر کھل کر رائے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خوبرو اداکارہ حمائمہ ملک  نے حال ہی میں اداکار نعمان اعجاز کے شو “جی سرکار” میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ذاتی زندگی سے لیکر شوبز کیرئیر کے سفر کے متعلق بات چیت کی۔

Image Source: Instagram

اداکارہ حمیمہ ملک نے بتایا کہ پاکستان میں ’بول‘ فلم میں کام کرنے کے بعد انہیں شہرت ملی اور اس فلم میں انہوں نے ’زینب‘ کا کردار ادا کیا تھا، وہ ایک ایسی روائتی خاتون تھی، جس کا سر سے دوپٹہ بھی نہیں سرکتا تھا، لہذا لوگوں نے ان کی اداکاری کو بہت سراہا اور ان پرجان قربان کرنے کو تیار ہوگئے۔

اس فلم کے بعد انہیں بالی ووڈ کے سپر اسٹار سنجے دت اور اداکار وویک ابرائے کے ساتھ کام کرنے کو ملا، بعدازاں انہیں اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ فلم “راجہ نٹور لال ” کی آفر ہوئی، جس میں انہیں ایک بار ڈانسر کا کردار ادا کرنا تھا۔ اس فلم کے اندر بولڈ سینز تھے، چنانچہ سائن کرنے سے قبل یہ چیز ان کے لئے ایک بے چینی کا باعث تھا، انہوں نے بہت سوچا تھا، تاہم انہوں نے یہ سوچ کر فلم سائن کرلی کہ یہ صرف ایک کردار ہے۔ لیکن جب وہ کام کرنے بھارت گئیں تو لوگوں نے ان پر ’بول سے بولڈ تک‘ کا ٹیگ لگایا اور انہیں بولڈ اداکارہ کہا جانے لگا۔ انہیں لوگوں کی شدید نفرت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہیں اس کا احساس بعد میں ہوا کہ ہمیشہ سب سے پہلے عوام اور پاکستان کا سوچنا ہے۔ لہذا انہوں نے دوبارہ کبھی فلم میں بولڈ سین کرنے کے بارے میں سوچا بھی نہیں تھا۔

Image Source: Instagram

اس موقع پر اداکارہ حمیمہ ملک نے کہا کہ دراصل وہ شروع سے ہی ایک آزاد اور ’بولڈ‘ لڑکی رہی ہیں، ایسا نہیں ہے کہ وہ بھارت جانے کے بعد ’بولڈ‘ ہوئیں۔ انہوں نے محض 14 برس کی کم عمر میں ماڈلنگ کیرئیر کا آغاز کیا، کیونکہ انہیں اپنی فیملی کو سپورٹ کرنا تھا، انہوں نے اس سے ناصرف اپنے تمام اخراجات خود آٹھائے بلکہ اپنے گھر کو بھی چلایا اور والدہ کو گھر بنا کر دیا۔ انہیں شوبز میں جلد ہی شہرت مل گئی تھی۔

مزید پڑھیں: بطور فنکار ذمہ داری ہے، الفاظ سوچ سمجھ کر استعمال کریں، حمیمہ ملک

اس دوران جہاں اداکارہ حمیمہ ملک نے اعتراف کیا کہ انہیں اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزہ آیا، وہ آج بھی ان کے بہترین دوست ہیں، ان کا آپس میں رابطہ رہتا ہے، وہیں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں اگرچے بار ڈانسر کے کردار پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن انہوں نے اس کردار کے لئے بہت محنت کی تھی، کیونکہ ایسا کلچر پاکستان میں نہیں ہے۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل اداکارہ حمیمہ ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی تھی، جس میں دیکھا گیا تھا کہ اداکارہ نے بتایا تھا کہ ان کی ترکی میں اپینڈکس کی کامیاب سرجری ہوئی ہے، انہوں نے 22 گھنٹے استنبول کے ایک اسپتال میں گزارے، جہاں انہوں نے موت کو انتہائی قریب سے دیکھا تھا۔ حمیمہ ملک نے دوران انٹرویو اس پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ 12 گھنٹے تک شدید تکلیف میں رہی تھیں۔ تین اسپتالوں میں جانے کے بعد انہیں علاج کی سہولت ملی تھی، وہ اس روز مرتے مرتے بچیں ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ حمائمہ ملک نے اداکار شمعون عباسی سے 2010 میں شادی کی تھی لیکن یہ شادی زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکی تھی اور دونوں کے درمیان دو برس بعد طلاق ہوگئی تھی۔ حمائمہ ملک پاکستان فلم انڈسٹری کے علاوہ بھارت میں بھی اداکار عمران ہاشمی کے ہمراہ فلم راجہ نٹور لال میں کام کر چکی ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *