روٹھی بیوی کے نہ ماننے پر شوہر کی خودکشی کی کوشش، ویڈیو وائرل

جمعرات کے روز لاہور کی ضلعی عدالت میں پیش آیا عجیب اور جان لیوا واقعہ، ایک دل شکستہ شخص نے اس وقت عدالت کی پہلی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی، جب اس کی بیوی نے عدالت میں اس کے بجائے اپنے اہلخانہ کے ساتھ گھر جانے کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق عبدالرحمان نامی شخص نے کچھ عرصہ قبل صباء نامی لڑکی سے گھر والوں کی اجازت کے بغیر محبت کی شادی کی تھی۔ بعدازاں لڑکی کے اہلخانہ لڑکی کو اپنے ہمراہ واپسی گھر لے گئے تھے اور عدالت میں شادی کی حیثیت کو چلینج کر دیا تھا۔

Image Source: Screengrab

چنانچہ اس کے بعد ، عبدالرحمان اور اس کی اہلیہ صبا جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوئے،جہاں ان کی مرضی کی شادی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اس دوران خاتون نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ جانا چاہتی ہے۔ جس پر شوہر عبدالرحمان جذباتی ہوگیا اور اس نے پہلی منزل پر واقع کمرہ عدالت کی دیوار سے اپنا سر مارنا شروع کر دیا۔

یہی نہیں، اس صورتحال میں وہ عدالت کی بالکونی کی طرف بھاگا اور عمارت سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی، جس پر چند لوگوں نے اس کا ہاتھ پکڑا اور اسے واپس کھینچ لیا۔ لوگوں نے اسے نیچے گرنے سے روکا اور اس کی جان بچائی۔

عبدالرحمان کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنی بیوی صبا سے بہت محبت کرتا ہے اور اس سے علیحدگی برداشت نہیں کرسکتا ہے۔ خبریں ہیں کہ مذکورہ شخص کو اس واقعے میں کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے اور وہ خیریت سے ہے۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل صوبہ سندھ کے شہر کشمور سے بھی ایسا ہی ایک واقعہ سامنے آیا تھا، جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے طلاق لینے کی کوشش کی، تو مذکورہ شخص ناراض بیوی کو منانے کے لئے بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اور بیوی کے نہ ماننے تک اتارنے کا اعلان کیا۔

اس جوڑے کے حوالے سے بتایا گیا تھا، مذکورہ شخص اور اس کی اہلیہ درمیان پچھلے کچھ عرصے سے گھریلوں معاملات کے باعث ناچکی چلی رہی تھی، بیوی نے ناصرف شوہر سے بات چیت بند کردی تھی بلکہ وہ اسے کسی قسم کی کوئی توجہ بھی نہیں دے رہی تھی، چنانچہ شوہر نے بجلی کے کھمبے پر چڑھنے کا فیصلہ کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں نوجوان نے لڑکی کو گولیاں مارنے کے بعد خود بھی خودکشی کرلی

خیال رہے بجلی کے پول پر چڑھ کر بیوقوفی پر مبنی احتجاج کا پہلے بھی ایک کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں رپورٹ ہوچکا ہے، جہاں ایک شخص محض اس لئے بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا کہ اس کے والدین اس کی شادی وہاں کرنے کی اجازت نہیں دے رہے، جہاں وہ محبت کرتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ نوجوان کی بجلی کے کھمبے پر چڑھنے سے قبل فون پر اپنی محبوبہ سے بات چیت بھی پوئی تھی، اس دوران گفتگو بات چیت سے سخت لفظوں پر چلی گئی اور لڑکے کو یہی آخری حل نظر آیا کہ بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر احتجاج کرے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

2 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

4 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

4 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

2 weeks ago