پاکستان کے مشہور سنگر کا حافظ قرآن ہونے کا انکشاف کہانی سنادی


0

گلوکار بلال سعید حال ہی میں ایک پروگرام میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت نجی زندگی سے متعلق کئی انکشافات کیے۔

Bilal Saeed Hafiz Quran

کیرئیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بلال سعید نے بتایا کہ بچپن میں ہی قرآن حفظ کرلیا تھا۔

Bilal Saeed Hafiz Quran

بلال سعید نے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ حافظِ قرآن ہیں تاہم بعد میں انہوں نے گلوکاری کو بطور پیشہ اختیار کیا۔

بلال سعید نے بتایا کہ ’ بچپن میں مدرسےکی وجہ سے  گھر سے بھی  بھاگنے کی کوششیں کرچکا ہوں کیوں کہ گھروالے زبردستی اور باقاعدگی سے مدرسے بھیجتے تھے اور میں چھٹی کا ارادہ رکھتا تھا لیکن مدرسے کے بچوں کو چھٹی کی  اجازت نہیں ہوتی لہٰذا گھر سے مدرسے کا کہہ کر گیمنگ سینٹر چلا جاتا تھا   اور وہاں انجوائے کرتاتھا لیکن جلد ہی مدرسے کے حافظ صاحب نے  بچے گھر بھیج کر یہ بتانا شروع کردیا میں کس کس روز مدرسے سے غائب رہتا ہوں جس کے بعد عاجز  آکر گھر چھوڑنے کی خواہش کی

  گلوکار کے مطابق’جب یہ بھی ممکن نہ ہوسکا تو مدرسے کے حافظ صاحب کو تنگ کرنے لگا،حافظ صاحب کا کھانا مدرسے کے کچن سے ان کے پاس تک لے جانے کی ذمہ داری میری تھی اور میں اس دوران انہیں تنگ کرنے کیلئے ان کے کھانے میں مرچیں ڈال دیتا تھا یہی نہیں کئی بار ان کے جوتوں میں بھی گندگی ڈال دی تھی‘۔

گلوکار بلال سعید نے کہا کہ اب بھی جب میں سیالکوٹ جاتا ہو تو مجھے عجیب سا محسوس ہوتا ہے مجھے اب بھی ڈر لگتا ہے کہ کہیں میرے استاد مجھے گلوکاری کرتے نہ دیکھ لیں۔کہیں وہ مجھے دیکھ نہ لے اور مجھ سے خفا ہوجائے کہ میں نے تمہیں حافظ قرآن بنایا تھا اور تم گانا گانے کی راہ پر چل نکلے ہو۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ حافظ قرآن ہونے کے بعد گلوکاری شروع کرنے پر انہیں مشکلات پیش آئیں اور انہیں طعنے ملتے تھے، وہ لوگوں کو دیکھ کر راستہ بدل دیتے تھے۔

حافظ قرآن ہونے کے باوجود موسیقی کا کیرئیر اپنانے کے سوال پر ‘بلال سعید نے بتایا کہ ان کے والد نے انہیں اس فیصلے کی اجازت دی کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ بلال کسی موقع سے محروم رہیں۔ کل کو ان کا بیٹا یہ نہ کہے کہ والد نے ان پر سختی کی اور انہیں اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے نہ دی۔

گلوکار نے بتایا کہ ان کا پہلا میوزک البم 2012 میں ریلیز ہوا تھا، حیران کن طور پر البم کے وہ گانے مقبول ہوئے، جنہیں وہ البم میں شامل ہی نہیں کرنا چاہتے تھے۔

 انہوں نے کہا کہ اب 12 سال بعد وہ اپنا نیا البم ریلیز کرنے جا رہے ہیں، جس سے انہیں بہت ساری توقعات ہیں۔

ذاتی زندگی پر بات کرتے ہوئے گلوکار نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کیریئر کے آغاز میں ہی پسندکی شادی کرلی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ پشتون ہے، جنہوں نے جذبات میں آکر ان سے شادی کا فیصلہ کیا لیکن ان کے آنے سے ان کی زندگی بہتر ہوئی، وہ اسٹار بنے۔

 بلال سعید نے بھارت جاکر کام کرنے کا تجربہ بھی بیان کیا اور کہا کہ پاکستانی میوزک انڈسٹری کے مقابلے بھارتی انڈسٹری کے لوگ زیادہ محنت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارتی انڈسٹری میں چاہے کوئی سپر اسٹار ہو یا جونیئر آرٹسٹ، سب کو اپنے معاہدوں کی مکمل پاسداری کرنی ہوتی ہے جوکہ ایک اچھا اصول ہے۔وہ کام کرنے کےدوران اسٹار نہیں بلکہ کام کرنے والے ہوتے ہیں جب کہ پاکستان میں محنت سے کام کرنے کی کمی ہے۔ بلال نے مشورہ دیا کہ پاکستانی انڈسٹری کو بھی اس طرح کے اصول اپنانے چاہئیں تاکہ مزید ترقی ممکن ہو۔

 ‘ ۔




Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *