بھارتی فلم ‘رئیس’ پہلے کسے آفر ہوئی؟ ایمان علی نے مداحوں کو سچ بتادیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف سپر ماڈل و اداکارہ ایمان علی کا میزبان عفت عمر کو دئیے گئے انٹرویو سے ایک کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے، جس میں ایمان علی یہ انکشاف کررہی ہیں کہ بھارتی فلم ’رئیس‘ ماہرہ خان سے قبل اُنہیں آفر ہوئی تھی۔مذکورہ انٹرویو میں عفت عمر کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ مجھے بولی ووڈ سے کسی کی کال آئی اور کہا کہ وہ مجھے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس‘ میں کردار آفر کر رہے ہیں، اس پر میں نے ان سے کہا کہ وہ مجھے اسکرپٹ بھیج دیں، لیکن شاید ان کو میرا اسکرپٹ مانگنا پسند نہیں آیا۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ جب انہوں نے اپنے دوستوں کو یہ بتایا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم کے لیے اسکرپٹ مانگا تو سب حیران ہو گئے اور ان سے کہا کہ وہ پاگل ہیں جنہوں نے اتنا بڑا موقع اپنے ہاتھ سے گنوا دیا۔ ایمان علی کا انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ اسکرپٹ مانگنا اُن کا حق ہے۔

Image Source: Instagram

اس دوران انہوں نے مزید کہا کہ میں نے نوٹ کیا ہے کہ پاکستان میں بھی اگر آپ کسی پروجیکٹ کے آفر ہونے کے بعد اسکرپٹ مانگیں تو لوگ بُرا مان جاتے ہیں، پاکستان میں آج بھی 90 فیصد فلمیں سب سے پہلے انہیں آفر کی جاتی ہیں مگر وہ صرف ان پروجیکٹس میں کام کرتی ہیں جن کا اسکرپٹ اِنہیں پسند آ جائے۔ ایمان علی کا کہنا ہے کہ میں ان اسکرپٹس پر کام کرتی ہوں جو مجھے پسند آ جائیں، اگر مجھے کہانی پسند نہیں آتی تو وہ کردار ادا کرنا مجھے ملازمت کرنے جیسا لگتا ہے۔

اس پر عفت عمر نے کہا کہ شاہ رُخ خان کے ساتھ فلم کرنے کا موقع کون گنواتا ہے جس پر ایمان علی کا کہنا تھا کہ چاہے فلم شاہ رُخ خان کے ساتھ ہو یا کسی کے بھی ساتھ ہو اس سے فرق نہیں پڑتا، اسٹوری اچھی ہونی چاہیے فلم اچھی ہونی چاہیے تب ہی میں کام کروں گی۔ایمان علی نے مزید کہا کہ جو مجھے ملنا ہے اور جو میرے لئے ہے وہ مجھے اللہ ضرور دے گا۔

Image Source: Instagram

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایمان علی نے مداحوں کو یہ بات بتاکر حیران کردیا تھا کہ وہ 8 برس تک بھارتی فلموں کے مشہور ہدایتکار امتیاز علی کے ساتھ قریبی تعلقات میں رہی ہیں۔ایمان علی کئی سال پہلے بھارتی فلم ‘جب وی میٹ’کے ہدایت کار امتیاز علی کے ساتھ سرخیوں میں آئی تھیں اگرچہ انہوں نے اپنے اس تعلق کو خفیہ رکھا، لیکن وہ اکثر امتیازعلی کے ساتھ نظرآئیں جس کی وجہ سے خبروں کی سُرخیوں کا حصہ بھی بنی رہیں۔

وہ مختصر عرصے کے لیے ممبئی شفٹ بھی ہوئی تھیں تاہم اس جوڑی نے معاملات ٹھیک نہ ہونے کے باعث راہیں جُدا کرلیں تھیں۔اداکارہ نے بتایا کہ پاکستان میں تو کسی کو تعلق کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں تھی کیونکہ میں نے کبھی کسی کو بتایا نہیں مگر بھارت میں مجھ سے اکثر اس حوالے سے سوالات کیے تھے جس کا جواب دینا میں نے ضروری نہیں سمجھا کیونکہ وہ میرا نجی معاملہ تھا۔

مزید پڑھیں: خود کو دیکھتی ہوں تو لگتا ہے کوئی خواجہ سرا کھڑا ہے، ایمان علی

علاوہ ازیں، شعیب منصور کی سپرہٹ فلم ’خدا کے لیے‘ اور ’بول‘ میں لاجواب اداکاری کا مظاہرہ کرنے والی ایمان علی کی پاکستانی فلموں میں 7 سال بعد واپسی پروڈیوسر عروہ حسین کی ریلیز ہونیوالی نئی فلم’ٹچ بٹن‘ سے ہوئی ہے۔ وہ آخری مرتبہ فہد مصطفیٰ کی فلم ‘ماہ میر’ میں سلور اسکرین پر نظر آئیں تھیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago