نریندر مودی حکومت کا ابھینندن کو فوجی اعزاز

نریندر مودی حکومت نے اپنی خفت چھپانے کے لئے پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھینندن کو بھارت کے تیسرے بڑے ایوارڈ ‘ویر چکرا‘ سے نوازا ہے، یہ ایوارڈ جنگ کے دوران دشمن کے سامنے فوجی کی بہادری کو دیکھتے ہوئے اُسے دیا جاتا ہے لیکن ونگ کمانڈر ابھینندن کو یہ ملنے پر سوشل میڈیا پر ابھینندن اور مودی سرکار کی درگت بن گئی ہے۔

دو برس قبل 26 فروری کو پاکستانی فضائیہ نے اپنی حدود میں ایک بھارتی طیارہ مار گرایا تھا۔ بھارتی پائلٹ نے پیرا شوٹ کے ذریعے طیارے سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی تھی تاہم ابھینندن پاکستانی علاقے میں گرا اور شہریوں نے خوب درگت بنائی تھی۔

Image Source: South China

اس موقع پر پاک فوج نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی پائلٹ کو مشتعل ہجوم سے بچایا اور یکم مارچ کو بھارت کے حوالے کردیا تھا۔ پاک فوج نے ابھینندن کو شہریوں کے چنگل سے نکال کر ایک بار پھر اس کی جان بچائی تھی اور چائے پلا کر بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔ جس پر بھارتی پائلٹ نے ’’ ٹی از فنٹا سٹک‘‘ کا تعریفی جملہ کہا تھا جو سوشل میڈیا پر اب تک میم بنتا آ رہا ہے۔

Image Source: Indian Express

واضح رہے کہ مودی سرکاری نے دعویٰ کیا تھا کہ ابھینندن نے ایک پاکستانی ایف 16 طیارے کو مار گرایا تھا تاہم بین الاقوامی میڈیا نے پاکستانی طیارہ گرانے کے دعوے کو مسترد کر دیا تھا جبکہ بعد ازاں خود بھارتی فوج نے بھی پاکستانی طیاروں کی گنتی کو پورا قرار دیا تھا۔ لہٰذا بھارت نے اپنے اس سفید جھوٹ پر عالمی سطح پر بدنامی اور بھارتی عوام کی خفگی کو مٹانے کے لیے ابھینندن کو ملک کا تیسرا بڑا ایوارڈ ’ویر چکرا‘ دیا ہے۔ بھارتی حکومت چاہے کیسے بھی اپنی خفت چھپائے لیکن اس ساری صورتحال میں سوشل میڈیا صارفین کافی محظوظ ہو رہے اور مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر مزاحیہ ٹویٹس کا سلسلہ چل پڑاہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ کیا یہ حقیقیت ہے؟ پاکستانی حراست میں چائے پینے پر انعام؟ تو کوئی صارف ’’ایوارڈ از آل سو فنٹاسٹک‘‘ لکھ کر طعنہ دے رہا ہے تو کسی نے ناکام مشن پر ایوارڈ دینے کا مذاق بنایا۔ ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ ’میں بہادر ابھینندن کو ایف 16 گرانے اور پھر اپنی جیت کا جشن منانے کے لیے اپنے جہاز سے ایجیکٹ ہوکر پاکستان چائے پینے کے لیے اترنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ بالی ووڈ نے اکیلے پوری انڈین ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو کرپٹ کر دیا ہے۔

Image Source: Nation Press

مزید پڑھیں: بھارتی طیارہ گرانے والے ونگ کمانڈر نعمان اور حسن کیلئے ستارہ جرات

تاہم ان تمام مضحکہ خیز ٹوئٹس میں ایک ٹوئٹر صارف کی ٹوئٹ ٹاپ پوزیشن پر رہی ،جنہوں نے لکھا کہ ابھی نندن جو اپنے مشن میں ناکام رہے پکڑے گئے اور پاکستان نے واپس بھیج دئیے گئے۔ بھارتی حکومت: تم ہمارا ہیرو ہے! تیرے کو نہیں پتہ پر تو ہے!

یاد رہے کہ ابھینندن کو ویر چکر ایوارڈ کا اعلان اگست 2019 میں کیا گیا تھا اور اب انہیں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ملک کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی موجودگی میں یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

6 hours ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

7 hours ago

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

4 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

6 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

1 week ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

1 week ago