بھکر میں رشوت خود پولیس اہلکار، رنگے ہاتھوں گرفتار، ویڈیو وائرل

دو نمبری کا انجام برا، بھکر میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے اہلکاروں کی کاروائی، ایک کرپٹ ٹریفک کانسٹیبل کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ یہ غیر معمولی واقعہ صوبہ پنجاب کے ضلع بھکر میں پیش آیا۔

سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا عملہ ایک دفتر میں داخل ہو رہا ہے، جہاں پر مطلوبہ ملزم موجود ہے، ملزم کی شناخت محمد ادریس کے نام سے ہوئی ہے، اور جب عملہ آفس میں داخل ہوتا ہے، تو مذکورہ پولیس اہلکار گرمی کو دور کرنے کے کلفی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

Image Source: Screengrab

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اینٹی کرپشن اہلکار کمرے میں داخل ہوتے ہیں اور مذکورہ پولیس اہلکار کے ہاتھ سے کلفی چھین لیتے ہیں۔ وہ پھر تلاشی لیتے ہوئے، یونیفارم کی اوپر والی جیب سے رشوت کی رقم نکال لیتے ہیں۔ اس پیدا ہونے والی صورتحال سے رشوت خور ہیڈ کانسٹیبل ہکا بکا رہے جاتا ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ قلفی کھانے کا مزہ ہلال کی کمائی سے ہے۔ محکمہ ٹریفک پولیس بھکر کا ہیڈ کانسٹیبل محمد ادریس اٹھارہ ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار۔ جب اینٹی کرپشن نے چھاپہ مارا تو کرپٹ پولیس اہلکار مزے سے قلفی کھا رہا تھا۔

جہاں ہمارے ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے موثر اور اچھی طرح سے کام کرنے والی پولیس سروس ضروری ہے، وہیں اس ہی کے ساتھ ساتھ پولیس فورس کو جرائم کی بڑھتی ہوئی شرحوں اور امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کو بھی حل کرنے کی ضرورت ہے۔

لیکن افسوس، سیاسی جوڑ توڑ ، فرانزک خدمات کی کمی ، ناکافی تربیت اور آلات ، بدعنوانی ، اور عدالتی دائرے میں کمزوریوں کی وجہ سے پاکستان پولیس سروس کی مختلف محاذوں پر فراہمی کی صلاحیت شدید طور پر کم ہو گئی ہے۔ بہت سے پاکستانی پولیس کے ادارے کو کرپٹ ، ادارے کو نااہل اور سفاک سمجھتے ہیں۔

Image Source: File

اس سے قبل ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں دکھایا گیا تھا کہ کس طرح پنجاب میں ایک پولیس اہلکار مقامی شہری سے رشوت مانگ رہا ہے۔ پولیس اہلکار نے مقامی شہری کو بغیر کسی وجہ کے دھمکی دی کہ وہ اسے 500 روپے دے ، ورنہ وہ اس کی گاڑی کو تحویل میں لے لے گا۔

دوسری جانب اگر ہم دیکھتے ہیں تو ایسے بھی ایماندار افسران ہیں، جو حقیقتاً عوان کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہے ہیں۔ کراچی کی ایک خاتون نے فیس بک کے ایک گروپ پر اپنی پوسٹ کے ذریعے پولیس اہلکاروں کی تعریف کی تھی۔ خاتون کے مطابق ان کی فلائٹ تھی اور وہ ائیرپورٹ کی جانب رواں دواں تھیں کہ دوران سفر اچانک ان کی گاڑی خراب ہوگئی تو وہاں موجود چار پولیس اہلکار ان کی مدد کو آگئے اور گاڑی کو ٹھیک کرنے کی کوششیں کیں لیکن گاڑی ٹھیک نہ ہوئی تو آن لائن کار سروس بلانی پڑی اور جب تک کار نہیں آئی وہ پولیس اہلکار ان کی اور سامان کی حفاظت کرتے رہے.

مزید پڑھیں: ٹریفک پولیس اہلکار کی منچلے نوجوانوں کو عیدی، ویڈیو وائرل

یاد رہے اچھی برے کا فلسفہ دنیا میں ہر جگہ اور ہر ادارے میں قائم ہے، لہٰذا ہم سب کی یہ ذمہ داری ہے، کہ ان کالی بھیڑوں کے خلاف آواز بلند نہ ہر اہلکار یا ہر افسر کو ایک جیسا سمجھیں اور ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کریں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

11 hours ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

2 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

3 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

6 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

1 week ago