ڈوبتے بھائی کو بچانے کی کوشش میں چار بہنیں جاں بحق

کہتے ہیں بہن بھائیوں کی آپس کی محبت کا کوئی مول نہیں ہوتا اور یہ محب بے لوس ہوتی ہے اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ یہ انسان کی زندگی میں اگر کوئی پہلا دوست بنتا ہے تو وہ اس کے بھائی بہن ہی ہوتے ہیں۔ اچھے برے ہر وقت اگر اپ کا کوئی مضبوط بازو ہوگا تو وہ والدین یا آپ کے بھائی بہن ہونگے جو ہر طریقے سے آپکے شانہ بشانہ کھڑیں نظر آئیں گے۔

ایسی ہی بہت کی ایک مثال خیبرپختونخوا کے علاقے کوہاٹ میں دیکھنے کو ملی جس نے ایک جانب تو دل دہلا کے رکھ دیا تو دوسری جانب یہ بھی بتادیا کہ بہن بھائیوں کے درمیان محبت کا اس دنیا میں کوئی ثانی یا نعم البدل نہیں۔

Image Source: Pakistantoday.com.pk

واقعہ کچھ یوں ہے کہ کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ کے گاؤں شیخان میں ایک ہی گھر کے پانچ بچے یکے بعد دیگرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک بھائی اور چار سگھی بہنیں شامل تھے جو ایک دوسرے کو بچانے میں تالاب میں ڈوب گئے۔

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ کے گاؤں شیخان میں یارمین اکبر کے پانچ بچے ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے ڈوب گئے۔ بچوں کی والدہ تالاب کے کنارے کپڑے دھو رہی تھیں کہ اچانک وہاں کھلتے ہوئے بیٹا پانی میں گرگیا جس کے بچانے کی خاطر ایک کے بعد ایک بہن پانی میں کودی لیکن وہ بدنصیب گھڑی کا کوئی اور ہی ارادہ تھا اور جس میں ایک ہی گھر کے پانچ بچے اپنی جان کی بازی ہار گئے۔

مزید جانئے: سکھر کی نہر میں مگرمچھ نے 8 سالہ بچی کو زندہ نگل لیا

مرنے والوں میں سولہ زہرہ بی بی، پندرہ سالہ حاجرہ بی بی، 13 سالہ عائشہ بی بی، دس سالہ عمر صدیق اور 8 سالہ ثناء بی بی شامل ہیں۔ جبکہ مرنے والوں کی لاشیں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت تالاب سے باہر نکالی۔ بعدازاں پولیس کی جانب سے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردیں گئیں۔

واقعے کی خبر جوں جوں علاقے میں پھیلی پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا، اہلخانہ سمیت ہر انکھ اشکبار رہی، والدین رو رو کر صدمے میں مبتلا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

58 mins ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

2 days ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

5 days ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

5 days ago

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

1 week ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

2 weeks ago