مجھے خاموش کرنے کیلئے فلسطین میں قتل و غارت کو روکنا ہوگا، بیلا حدید

اسرئیلی فورسز نے ایک بار پھر فلسطینیوں پر تشدد کا آغاز کردیا ہے، اور مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نہتے فلسطینیوں پر تشدد کیا ہے جس کے نتیجے میں 170 افراد زخمی ہوئے جن میں کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی فورسز کی ان پُر تشدد کارروائیوں کی ویڈیوز فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں ہیں اور دنیا بھر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی ویڈیوز دیکھیں اور فیصلہ خود کریں۔

بیلا حدید نے اسرائیلی فوج کی جانب سے کم سن بچے کے سامنے نہتے فلسطینی شخص کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ایک معصوم بچے کو اسرائیلی فوج کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ میں انسٹاگرام کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ وہ خاموش ہوجائیں تو پھر فلسطین میں قتل و غارت کو روکنا ہوگا۔

Image Source: Instagram

انہوں نے اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر تشدد کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا اور دنیا کے لوگوں کو اپیل کی کہ وہ ان ویڈیوز کو دیکھیں جن میں صیہونی فوجی 6 بچوں کی ماں کو گولی مار دیتے ہیں، ایک بوڑھے اور کمزور شخص کو نشانہ بناتے ہیں اور اس 12 سالہ بچے کی ویڈیو بھی دیکھی جائے جس میں طاقتور فوجی اسے دبوچتے ہیں۔

انہوں نے انسٹاگرام کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ وہ صحافیوں کو طرح انہیں بھی خاموش کرنا چاہتے ہیں تو وہ غلط سوچ رہے ہیں، وہ فلسطین سے متعلق دنیا کو معلومات سے آگاہ کرتی رہیں گی اور اسرائیلی فوج کے مظالم سامنے لاتی رہیں گی۔ بیلا حدید نے لکھا کہ وہ ایسی معلومات سامنے لاتی رہیں گی کہ اسرائیلی فوجی وہاں کے آبائی فلسطینیوں پر ظلم کرتے رہتے ہیں۔

Image Source: Instagram

انہوں نے لکھا کہ اگر کوئی بھی اسرائیلی فوج کے تشدد اور حملوں کی حمایت میں دلیل کے بجائے بہانوں سے بات کرتا ہے تو دراصل وہ بھی مجرم ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ وہ اس طرح کی پر تشدد ویڈیوز کو شیئر کرنے پر یقین نہیں رکھتیں مگر لوگ جان لیں کہ تشدد کرنے والے وردی میں ملبوس اداکار نہیں بلکہ حقیقی اسرائیلی فوجی ہیں جو نہتے فلسطینیوں کو مار رہے ہیں۔

بیلا حدید نے لکھا کہ بعض لوگ یہ عذر پیش کررہے ہیں کہ فلسطینی افراد کے پاس چاقو تھا، جس وجہ سے اسرائیلی فوجیوں نے ان پر حملے شروع کیے۔ ایسی باتوں میں کوئی سچائی نہیں، ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلسطینی پر امن ہیں جو مسجد میں زیادہ تر اپنے بچوں کے ہمراہ نماز پڑھنے آتے ہیں۔ اپنی پوسٹ میں بیلا حدید نے اعلان کیا کہ وہ اسرائیلی مظالم پر خاموش نہیں رہیں گی، وہ دنیا کو بتاتی رہیں گی اور اگر کوئی چاہتا ہے کہ وہ خاموش ہوجائیں تو پھر فلسطین میں اسرائیلی مظالم اور قتل و غارت کو روکنا ہوگا۔

سپر ماڈل بیلا حدید فلسطینیوں پر اسرائیلی فوزسز کے تشدد پر پہلے بھی آواز بلند کرچکی ہیں اور انہیں اسرائیل کی مخالفت کرنے پر تنگ نظر افراد کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا ہے، تاہم وہ پھر بھی اپنے آباؤ و اجداد کی سرزمین سے محبت کے اظہار سے دور نہیں ہوتیں۔خیال رہے کہ بیلا حدید کے والد انور حدید فلسطین میں پیدا ہوئے تھے جو بعد ازاں کم عمری میں امریکا منتقل ہوگئے تھے اور ان کے بیٹیاں بیلا اور جی جی حدید اور بیٹا انور وہیں پیدا ہوئے مگر وہ خود کو فلسطینی نژاد کہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اداکارہ ایما واٹسن کی فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کی پوسٹ وائرل

یاد رہے کہ فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے چند دن پہلے یہ دعویٰ کیا تھا کہ فلسطین کی حمایت میں آواز اٹھانے پر انسٹاگرام انکی پوسٹس کو بلاک کررہا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

2 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

4 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

4 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

2 weeks ago