معروف اداکار بہروز سبزواری کے نام سے آج کون واقف نہیں ہے، ان کا شمار پاکستان کے لیجنڈری فنکاروں میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنی زبردست اداکاری سے ہر دور میں مداحوں کو محذوف کیا اور عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے بطور اداکار بہروز سبزواری پہلا معاوضہ کب اور کتنے روپے ملے تھا؟
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں لیجنڈری اداکار بہروز سبزواری نے ایکسپریس نیوز کی ٹرانسمیشن “پیارا رمضان” میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری، نجی زندگی سمیت مختلف موضوعات زندگی پر ہمیشہ کی طرح کھل کر بات چیت کی اور پروگرام کی رونق کو چار چاند لگادیئے۔
اس سلسلے پر ایک سوال کے جواب میں بہروز سبزواری نے اپنے پہلے معاوضے کا ذکر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اُنہیں پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی سے اداکاری کا سب سے پہلا چیک ملا تھا، جوکہ صرف 19 روپے کا تھا۔ وہ میری پہلی کمائی تھی، جس کے ملنے پر بہت خوش ہوا تھا، اس کے بعد بینک میں اکاؤنٹ کھلوایا اور وہاں پیسے جمع کرنے شروع کیے تھے۔
اداکار بہروز سبزواری نے مزید بتایا کہ جب اُنہیں پہلا معاوضہ ملا تو وہ اُس وقت میں اسکول میں زیرِ تعلیم تھا، لہذا اس زمانے میں اُنہوں نے اپنے بینک اکاؤنٹ میں تقریباََ چار ہزار روپے کے قریب جمع کرلیے تھے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ وہ آج بھی پیسے جمع کرتے ہیں، جو عزت کی شکل میں ہے جبکہ شوبز انڈسٹری سے اُنہیں خوب عزت بھی ملی ہے۔
اس موقع پر بہروز سبزواری نے پروگرام میزبان رابعہ انعم سے بہو کی ناصرف تعریف کی بلکہ مداحوں سے بہو کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
اداکار بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ وہ ایک بار پھر چھوٹی عمر میں دادا بننے جارہے ہیں، میں چونکہ شہروز کو وقت نہیں دے پایا لہٰذا اپنی پوتی نورے کو وقت دیتا ہوں اور آئندہ آنے والے بچے کو بھی بھرپور وقت دینے کی کوشش کروں گا، کیوں کہ اس سے زیادہ عافیت والی کوئی چیز نہیں ہے۔
واضح رہے لیجنڈری اداکار جاوید شیخ اور اداکار بہروز سبزواری کی دوستی اور سالے اور بہنوئی جیسی رشتے داری کے حوالے سے سب ہی واقف ہیں، لیکن کیا آپ کو معلوم ہے، کہ رشتہ داری سے قبل بہروز سبزواری خود اپنی اہلیہ کے لئے رشتے ڈھونڈ رہے تھے؟ اس بات کا اعتراف انہوں نے خود چند روز قبل ایک انٹرویو میں کیا تھا۔
یاد رہے کہ جب شہروز سبزواری نے اپنی پہلی بیوی اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف کو طلاق دیکر دوسری شادی کی تھی تو اس وقت انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اس وقت ان کے والد بہروز سبزواری کا سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو کا ویڈیو کلپ کافی وائرل ہوا تھا، جس میں سائرہ یوسف اور صدف کنول کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی سابقہ بہو سائرہ یوسف اور موجودہ بہو صدف کنول دونوں ہی اُن کی بیٹیاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سائرہ میری بیٹی ہے کیونکہ وہ میری پوتی کی والدہ ہے اور میں انہیں بہت سپورٹ کرتا ہوں جبکہ اب اللہ تعالیٰ نے مجھے صدف کے روپ میں ایک اور بیٹی بھی دے دی ہے۔ اداکار نے کہا کہ ہر کام میں بہتری ہوتی ہے، اگر اللہ تعالیٰ کو یہ منظور تھا تو اس میں ہماری بہتری ہوگی، اسی وجہ سے یہ سب ہوا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…