بلوچستان میں 5.9 شدت کا زلزلہ، 20 افراد ہلاک، 300 زخمی


0

جمعرات کی صبح پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 5.9 شدت کے زلزلے سے کم از کم 20 افراد ہلاک اور 300 سو سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اپنی ابتدائی جاری کردہ رپورٹوں میں بتایا ہے کہ کوئٹہ ، سبی ، پشین ، مسلم باغ ، زیارت ، قلعہ عبداللہ ، سنجوی ، ژوب، چمن سمیت کئی علاقوں میں رات 3 بج کر 2 منٹ پر شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

Image Source: Twitter

نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر نے تصدیق کی کہ زلزلہ صوبے کے ضلع ہرنائی کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 15 کلو میٹر تھی۔

اس موقع پر ضلع ہرنائی کے ڈپٹی کمشنر سہیل انور ہاشمی نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرنے والوں میں چھ بچے بھی شامل ہیں۔ دریں اثنا ، زخمیوں ، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں ، ان کو ہرنائی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سہیل انور ہاشمی کے مطابق نے جہاں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کی وہیں بتایا کہ ہلاکتیں گھروں کی چھتیں گرنے کے باعث ہوئیں جبکہ مرنے والوں میں 6 بچے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز ہرنائی سے 15 کلو میٹر دور کا علاقہ تھا۔

اس سلسلے میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان علیانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ بیان میں بتایا کہ ہرنائی میں تمام امدادی کارروائیاں اور انخلا کا عمل جاری ہے۔ میڈیکل، مقامی انتظامیہ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیموں کو ہائی الرٹ اور فعال کردیا گیا ہے۔

وزیراعلی بلوچستان جام کمال علیانی نے مزید بتایا کہ خون، ہنگامی امداد، ہیلی کاپٹر اور دیگر تمام اشیا کا بندو بست کرلیا گیا ہے اور تمام محکمے اس سلسلے میں کام کر رہے ہیں۔

ساتھ ہی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا جاری کردہ پیغام میں کہنا تھا کہ بلوچستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسیکو اور ریلیف آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے جوان زلزلے سے متاثرہ علاقے ہرنائی پہنچ گئے ہیں، زلزلے سے متاثرہ آبادی کیلئے ضروری خوراک اور عارضی پناہ گاہیں منتقل کی گئی ہیں۔ آرمی کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ضروری دواؤں کےساتھ سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں، 9 شدید زخمیوں کو پاک فوج کے ایوی ایشن ہیلی کاپٹر پر کوئٹہ پہنچایا گیا ہے۔

شعبہ تعلقات عامہ نے مزید بتایا کہ آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ نقصان کے تخمینےکیلئے ہرنائی پہنچ گئے ہیں جبکہ اربن ریسرچ اور ریسکیو ٹیم کو راولپنڈی سے روانہ کیا جا رہا ہے۔

An injured patient is being airlifted from Harnai to Quetta. — Photo via NDMA
Image Source: Twitter

اس دوران وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ٹوئٹر پر پیغام میں بتایا کہ انہوں نے متعلقہ اداروں کو حکم دیا کہ وہ ہرنائی اور زلزلہ متاثرین کی فوری مدد کریں اور جائزہ لیں تاکہ ریلیف اور معاوضہ دیا جا سکے۔ ساتھ ہی انہوں نے ٹویٹ کیا ، “میری تعزیت اور دعائیں ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے”۔

صدر مملکت عارف علوی نے بھی زلزلے میں جہاں جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا وہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکام امدادی کاموں میں تیزی سے مدد کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھی افسوسناک واقعہ اور قیمتی انسانی جانوں کے ضائع پر افسردگی کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ ادارے کو ممکن امدادی عمل کو یقینی بنائیں گے۔

چئیرپرسن پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ہرنائی میں آنے والے زلزلے میں انسانی جانوں کھ نقصان پر اظہار افسوس کیا، جبکہ زلزلے کی وجہ سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

خوفناک زلزلے کے بعد بھی کئی مقامات پر زلزلے کے آفٹر شوکس ریکارڈ کئے گئے۔

مزید پڑھیں: ترکی میں ملبے تلے دبی 3 سالہ آئڈا کو زندہ سلامت نکال لیا گیا

واضح رہے پاکستان میں اس سے قبل بھی زلزلے آچکے ہیں، سال 2005 کے زلزلے کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے خطرناک زلزلہ قرار دیا جاتا ہے جس میں تقریبا 79 ہزار کے قریب افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جبکہ لاکھوں لوگ بھر گھر ہوگئے تھے۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format