میر حاکم علی کی مرحومہ نانی کو انہماک سے دیکھنے کی تصویر وائرل

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے نواسے میر حاکم علی کی نانی کی تصویر کو محبت بھری نگاہوں سے دیکھنے کی تصویر وائرل ہوگئی۔ بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد سے اکثر مداحوں کے ساتھ اس کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن اس بار انہوں نے اپنی مرحومہ والدہ اور بیٹے میر حاکم علی زرداری کو ایک ساتھ ایک تصویر میں شیئر کیا ہے۔

اس تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں تین ماہ کے میر حاکم اپنی مرحومہ نانی بینظیر بھٹو کو نہایت انہماک سے دیکھ رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بختاور بھٹو نے ایک تصویر شیئر کی جس میں میر حاکم کو کمرے میں آویزاں بینظیر بھٹو کے پورٹریٹ کو دلچسپی سے تکتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس تصویر میں میر حاکم کسی خاتون کی گود میں ہیں اور دیوار پرآویزاں بینظیر کی تصویر کو محبت بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں۔ بختاور بھٹو نے اپنے اس ٹوئٹ میں 21 جنوری 2022 لکھا یعنی وہ تاریخ کہ جب یہ تصویر کھینچی گئی تھی اور ساتھ ہی دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

دوسری جانب، اس تصویر کو بختاور بھٹو زرداری کے صاحبزادے میر حاکم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا گیا میر حاکم کی پوسٹ کے کیپشن میں درج تھا کہ یہ ان کی پسندیدہ تصویر ہے، میر حاکم کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے خاصی پسند کی جا رہی ہے جبکہ اس تصویر کو بختاور کے شوہر محمود چوہدری کی نے بھی پسند کیا ہے۔

بختاور بھٹو زرداری اس سے قبل بھی اپنے نوزائیدہ بیٹے کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اور لوگوں نے ان کے انداز کو بھی کافی سراہا تھا۔ بختاور بھٹو کی بیٹے کو گود میں لے کر سینے سے لگانے کی تصویر 28 نومبر کو سب سے پہلے میر حاکم محمود چوہدری کے نام سے بنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کی گئی۔ تصویر میں بختاور بھٹو زرداری کے کمسن بچے کو ان کی گود میں سوتے ہوئے جب کہ ان کی والدہ کو بیٹے کے سر اور جسم پر شفقت سے ہاتھ اور چہرہ رکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری 31 جنوری 2021 کو پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، ان کی شادی کی تقریبات ایک ہفتے تک جاری رہی تھیں۔ اسی برس 10 اکتوبر کو ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی جس کے بعد پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ماموں، سابق صدر آصف علی زرداری نانا اور آصفہ بھٹو زرداری خالہ بن گئی ہیں۔ بختاور بھٹو زرداری نے اپنے بیٹے کا نام مرحوم دادا ’حاکم علی زرداری‘ اور ماموں ’میر مرتضیٰ زرداری‘ کی نسبت سے ’میر حاکم محمود چوہدری’ رکھا ہے۔

علاوہ ازیں ، بختاوربھٹو زرداری سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی ہیں لیکن وہ اپنے بھائی بلاول بھٹو سے کم عمر ہیں۔ ان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ ایسے وقت میں پیدا ہوئیں جب کہ ان کی والدہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر براجمان تھیں۔ اس طرح بختاور بھٹو زرداری حاضر سروس وزیر اعظم کے ہاں پیدا ہونے والی دنیا کی پہلی بچی کا اعزاز بھی رکھتی ہیں، ان کی پیدائش کے وقت بینظیر بھٹو نے وزارت عظمیٰ سے چھٹیاں لی تھیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

2 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

4 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

6 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

6 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago