Categories: صحت

بدلتے موسم میں اپنی صحت کا خیال کیسے رکھیں؟

نومبر شروع ہوتے ہی ملک میں موسم کی رُت بدلنا شروع ہوگئی ہے،صبح میں خشک ہوائیں، دوپہر میں قہر ڈھاتی گرمی جبکہ شام میں ٹھنڈی ہوانے شہر میں بسیرا کرلیا ہے۔ ایسے موسم میں کھانسی، نزلہ زکام اور جلد کی بیماریاں عام ہوتی جارہی ہیں،لہٰذا روزمرہ روٹین میں چند احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہم اپنی صحت کا خیال رکھ سکتے ہے، کیسے؟ آئیے جانتے ہیں؛

Image Source: Unsplash

خشک میوہ جات

Image Source: Unsplash

موسم سرما کے علاوہ موسم گرما میں بھی خشک میوا جات کا استعمال بہت مفید ہے ذہنی نشونما کیساتھ ساتھ جسمانی توانائی کیلئے بھی اہم سمجھا جاتا ہے۔ بادام، پستہ،اخروٹ، کاجو، مونگ پھلی، چلغوزے، خوبانی، ناریل، کشمش، انجیر اور دیگر غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں، جو جسمانی وزن کو کم اور کولیسٹرول کو نارمل رکھتا ہے اس کے علاوہ دل کے امراض کے لئے بھی مفید ہے۔ بادام اور کاجو کے تیل کو چہرے پر لگانے سے چہرہ تروتازہ ہوجاتا ہے۔

پھل اور سبزیاں

Image Source: Unsplash

موسم کے بدلتے رنگ کے لئے قدرت نے موسمی پھل اور سبزیاں بھی عطا کی ہیں جن کو کھا کر ہم مختلف بیماریاں کولیسٹرول، دل کے امراض، موٹاپے اور جگر کے امراض سے بچ سکتے ہیں۔ جبکہ پھل اور سبزی کے استعمال سے پانی کی کمی بھی دور ہوتی ہے وہیں مکمل انرجی بھی ملتی ساتھ ان سے چہرہ بھی سرسبزو شاداب رہتا ہے۔

سوپ اور یخنی

Image Source: Unsplash

بدلتے موسم میں اکثر وائرل انفیکشن کے باعث لوگوں میں بخار، گلے کی سوزش، زکام، ناک کا بند ہوجانا، سر درد، جسم میں درد کی شکایت عام ہوجاتی ہے خاص طور پر بچے اور معمر حضرات اس کیفیت سے متاثر ہوتے ہیں، ان کیفیت سے بچنے کے لئے چکن اور مختلف سبزیوں کی گرم یخنی اور سوپ کو اپنے کھانے میں شامل کرنا چاہیے۔ جس سے گلے اور جسم کے درد میں آرام آتا ہے، بند ناک کھول جاتی ہے جبکہ ساتھ ہی زکام کے ددوران راحت و سکون کی نیند بخشتی ہے جبکہ زکام کے باعث جمے بلغم کو بھی خارج کرنے میں مدد دیتی ہے۔

دودھ اور انڈے

Image Source: Unsplash

اس موسم میں چند بنیادی بیماریوں سے بچنے کے لیے انڈوں کا استعمال ضروری ہے۔ ایک ایسا پروٹین ہے جو جسم کے اندر اینٹی باڈیز بنانے کے کام آتا اور مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔انڈوں میں وٹامن ڈی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے، سردی کے موسم میں دھوپ کم ہونے کی وجہ سے وٹامن ڈی کی کمی ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے ہڈیوں اور جوڑوں میں درد کی شکایت بڑھ جاتی ہے۔ دودھ ایک مکمل غذا ہے، جس میں کیلشیئم، پروٹین، وٹامن (اے، کے اور بی 12)، امائنو ایسڈز، فائبر، سوڈیم اور دیگر خصوصیات شامل ہیں جو جسم کو توانائی بخشنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

شہد

Image Source: Unsplash

شہد انسان کے لئے قدرت کی عطا کردہ بیش بہا نعمت ہے جسم کو صحت مند رکھنے اور جلد کو جگمگانے کے لیے بہترین چیز ہے اور سنت نبوی میں بھی اسے بہترین قرار دیا گیا ہے۔ شہد کو گرم دودھ میں شامل کرکے موسمی اثرات سے بچا جاسکتا ہے جبکہ دیگر چیزوں جیسے لیموں ، ہلدی ،ایلوویرا میں ڈال کر جلد پر لگانے سے خشک جلد سے بھی نجات ملتی ہے۔

گرین ٹی

Image Source: Unsplash

گرین ٹی مشروبات میں آل راؤنڈر کی حیثیت رکھتا ہے، ذہنی سکون کیساتھ ساتھ یہ آپ کی جلد کو گہرے سیاہ دھبوں سے بچاتا ہے اور جلد کی تازگی کو بڑھاتا ہے۔ گرین ٹی میں شامل اینٹی آکسائیڈنٹس اجزاء کیل مہاسوں کا خاتمہ کرتا ہے جبکہ جلد کو چکنا بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ گرین ٹی کیساتھ ادرک کے استعمال سے بند ناک کھول جاتی ہے جبکہ کھانسی میں بھی آرام آتا ہے۔جنہیں زکام کی شکایت ہو ان کو بھی گرین ٹی راحت بخشتی ہے۔

مزید پڑھیں: مشروم کے ذریعے ڈپریشن کا علاج کیا جاسکتا ہے، تحقیق

پانی

Image Source: Unsplash

پانی زندگی کی بنیاد ہے اور اس میں صحت کے حوالے سے بھی بہت سے فوائد چھپے ہوئے ہیں۔ زیادہ پانی پینے سے انسان گردوں کی بیماری سمیت مختلف بیماریوں سے دور رہتا ہے جبکہ زیادہ پانی پینے سے جسم میں توانائی کی مقدار برقرار رہتی ہے اور چہرہ شاداب رہتا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

10 hours ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

2 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

3 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

6 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

1 week ago