باپ کا سوتیلے بیٹے پر ہولناک تشدد، بغیر اجازت سیب کیوں کھایا؟

منگل کے روز روالپنڈی میں پولیس نے ایک ہولناک ویڈیو کھ منظر عام پر آنے کے بعد ایک شخص کو گرفتار کیا تھا، جس نے اپنے بیٹے کو بغیر اجازت پھل کھانے پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بنی پولیس اسٹیشن (پی ایس) کی حدود میں مقیم طیب نامی کمسن کے خلاف تشدد کی ایک ویڈیو حال ہی میں وائرل ہوئی ہے۔ جس میں نوید نامی ایک ظالمانہ شخص کو بے دردی سے اپنے سوتیلی کو پلاسٹک کے پائپ سے تشدد کا نشانہ بنایا جاتے دیکھا جاسکتا ہے کیوں؟ کیونکہ اس نے اس کی اجازت کے بغیر پھل کھایا تھا۔

Image Source: Screengrab

وائرل ویڈیو میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ متاثرہ بچہ تشدد کے مارے روتا ہوا بار بار کہتا ہے کہ اس نے پھل نہیں کھائے ہیں۔ لیکن ظالم باپ کسی کی سننے کو تیار نہیں جبکہ بچے کی والدہ بھی شوہر کے تشدد کو روکنے میں ناکام دیکھائی دیتی ہیں۔

بعدازاں واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس کی جانب سے بچے کے سوتیلے باپ کو حراست میں لے لیا جاتا ہے، ملزم کی شناخت محمد نوید کے نام سے ہوئی ہے، جس کے خلاف بنی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

Image Source: DW

اس واقعے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سٹی پولیس افیسر (سی پی او) محمد احسان یونس کی جانب اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزم کو فوری طور پر تلاش کرکے گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف معلومات اکھٹا شروع کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

متاثرہ بچے نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ محمد نوید نامی شخص اس کا سوتیلا باپ ہت، جس نے اسے گھر میں پلاسٹک کے پائپ سے محض اس لئے تشدد کا نشانہ بنایا کہ اس نے پھل کھائے تھے۔ جس پر پولیس نگ نوید کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ جبکہ متاثرہ بچے کو میڈیکل چیک اپ کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس موقع سی سی پی او روالپنڈی کا کہنا تھا کہ بچے کو عدالت سے انصاف دلوائیں گے۔

یہاں یہ بات افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتی ہے ہمارے ملک میں بچوں کو والدین یا گھر کے دیگر بڑوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانا کوئی بڑا مسئلہ نہیں سمجھا جاتا ہے، ہاں اگر کوئی مندرجہ بالا قسم کی کوئی ویڈیو سامنے آجائے تو ایکشن لے لیا جاتا ہے، لیکن ان معاملات کو زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی ہے، چنانچہ ایسے واقعات میں کمی کی بجائے روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

یاد رہے ایسا ہی ظلم و بربریت کا ایک واقعہ چند روز قبل صوبہ بلوچستان کے علاقے ہندوسوز میں پیش آیا تھا جہاں شریف الدین نامی شخص نے گھریلو ناچاقی پر اپنے ہی دو سگے بیٹے 19 سالہ شریف اللہ اور 17 سالہ محمد شفیق کو گولیاں مار کر قتل کردیا، بعدازاں ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا۔

گزشتہ برس روالپنڈی میں ہولناک تشدد کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا، جہاں 8 سالہ ملزمہ کو مالکان نے محض اس لئے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا کہ اس غلطی سے ایک قیمتی پرندہ آڑ گیا تھا۔ بعدازاں واقعہ کی تفصیلات وائرل ہونے پر مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

2 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

3 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago