
معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان یوں تو کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں، ان کا شمار آج ملک کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ دن بھر میں ان کے لاکھوں مداح ہیں، جو ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، لیکن اداکارہ عائزہ خان خود کس کی مداح ہیں، یہ جان کر یقیناً حیرانی تو ہوگی لیکن تعجب بلکل نہیں ہوگا کیونکہ وہ شخیصت ہیں ہی ایسی کہ ان سے سیکھا جائے۔
جی ہاں اداکارہ عائزہ خان نے بھارت کی لیجنڈری اداکارہ اور ڈانس کوئن مادھوری ڈکشت کو اپنی انسپائریشن قرار دیتے ہوئے، ان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اداکارہ عائزہ خان نے مقبول ترین بھارتی فلم “دیو داس” کے 19 سال مکمل ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک خصوصی پوسٹ شئیر کی، جس میں انہوں نے بولی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت کی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
اداکارہ عائزہ خان نے اپنی پوسٹ کا آغاز مادھوری ڈکشت کے مقبول گانے ایک دو تین اور مشہور بالی ووڈ فلم دیو داس کے ڈائیلاگ “دیو بابا” سے کرتے ہوئے لکھا کہ جب میں یہ سنتی ہوں، تو میرے ذہن میں مادھوری ڈکشت کا خیال آتا ہے، جب آپ انہیں دیکھتے ہیں، تو آپ کو گویا گمان ہوتا ہے، دل تو پاگل ہے۔
اداکارہ عائزہ خان نے مزید لکھا کہ وہ کیا خوبصورت وقت تھا، وہ خوش قسمت ہیں کہ وہ بالی ووڈ ڈانس گرل کی فلمیں اور دیکھ کر بڑی ہوئیں ہیں۔ یہی نہیں اداکارہ عائزہ خان نے مادھوری ڈکشت کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ناصرف حیرت انگیز ڈانسر اور اداکار قرار دیا بلکہ وہ اپنے آنسوؤں سے لوگوں کے دل جیتنے کا فن جانتی ہیں۔

اس دوران اداکارہ عائزہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی یہ خواہش رہی تھی کہ وہ مادھوری ڈکشت جیسا لباس پہن کر ان کی کاپی کریں۔ ان جیسی دکھائی دیں۔ اس حوالے سے انہوں نے مادھوری ڈکشت کے پرانے لباس کی طرز کھ لباس کے ساتھ تصویر بھی شئیر کی۔
سال 2020 کے مقبول ترین ڈرامہ میرے پاس تم ہو میں بہترین اداکاری کرنے والی عائزہ خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی ان کی خواہش ہے کہ وہ ان سے ملیں، تو انہیں بتائیں گی کہ وہ کتنی خوبصورت ہیں اور ان کے کیرئیر میں وہ ان کے لئے کتنی بڑی انسپائریشن رہی ہیں۔
اداکارہ عائزہ خان نے پیغام کے آخر میں جہاں بالی ووڈ ڈانس کوئن مادھوری ڈکشت کو ٹیگ کیا وہیں انہوں نے کہا کہ انہوں نے جب بھی کبھی ان کی فلمیں دیکھیں ہیں، ان کی اسکرین سے محبت میں اضافہ ہی ہے۔ یہ پیغام میری محبت آپ کے لئے ہے۔

واضح رہے 30 سالہ اداکارہ عائزہ خان کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے سال 2009 میں محض 18 برس کی عمر میں ڈرامل سیریل “تم جو ملے” سے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز کیا۔ بعدازاں سال 2013 میں ڈرامہ پیارے افضل میں بہترین اداکاری نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا جبکہ سال 2019 پاکستان کے کامیاب ترین ڈرامہ سیریل “میرے پاس تم ہو ” میں وپ اداکاری کے معیار کو آسمانوں کے بلندیوں پر لے گئی۔ ان دنوں ڈراموں پر انہیں پاکستان ٹی وی اداکارہ کا بھی ایوارڈ مل چکا ہے۔
اداکارہ عائزہ خان کی نجی زندگی کے حوالے سے بات کی جائے تو اداکارہ سال 2014 میں ساتھی اداکار دانش تیمور کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں تھیں۔ اس جوڑے شوبز انڈسٹری کے پرکشش ترین جوڑوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ دونوں کے دو بچے ہیں۔ جن میں بڑی بیٹی اور بیٹا شامل ہے۔
0 Comments