آسڑیلیا: ایسا ریسٹورنٹ جہاں عملہ گاہکوں سے بدتمیزی اور بددعائیں دیتا ہے

آپ نے آج تک جس بھی ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا ہوگا وہاں کا عملہ آپ سے خوش اخلاقی سے پیش آیا ہوگا۔ لیکن کیا آپ ایک ایسے ریسٹورنٹ میں کھانا کھانا چاہیں گے کہ جہاں کے ویٹرز آپ کے ساتھ بدتمیزی کریں ،آپ کو نظر انداز کریں اور آپ کو بد دعائیں بھی دیں؟ اور یہ بدتمیزی عملے کی ذمہ داریوں میں شامل کی گئی ہو؟ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ایک ایسا ہوٹل ہے کہ جہاں ویٹرز گاہکوں سے بدتمیزی کے ساتھ پیش آتے ہیں اور انہیں بددعائیں بھی دیتے ہیں۔

یہ ریسٹورنٹ آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھولا گیا ہے اور اس کا نام ’کیرنس‘ ہے ، یہ ریسٹورنٹ گاہکوں کو کھانے کے ساتھ ساتھ ایسی سروس فراہم کررہا ہے۔یہاں پر مہمان نوازی کے اصولوں کو بدل دیا گیا ہے اور گاہکوں کے ساتھ ایک منفرد رویہ اپنایا جاتا ہے۔ریسٹورینٹس کے عملے کو گاہکوں سے بدتمیزی کرنے ،بد دعائیں دینے اور انہیں نظر انداز کرنے کی ٹریننگ دی گئی ہے۔

Image Source: Geo. Tv

ریسٹورنٹ کی دیواروں پر موجود بینرز بھی گاہکوں کو عملے کے روئیے جیسے ہی پیغامات دے رہے ہیں، جیسے کے ایک دیوار پر بینر پر لکھا ہےکہ بیٹھ جاؤ اور خاموش رہو۔ یہاں پر کھانا سیٹ پر پیش کرنے کے علاوہ کسی دوسری ٹیبل پر رکھ دینا اور یہ کہنا کہ جب کھانا ہو یہاں سے اٹھالینا، ساتھ ہی عملہ گاہکوں کو بد دعائیں بھی دیتا ہے جیسا کہ’ جاؤ نکلو یہاں سے کبھی واپس نہ آنا’۔

Image Source: Geo. Tv

یہاں پر کام کرنیوالے ایک ویٹر نے بتایا کہ بدتمیزی کے جواب میں کسٹمرز بھی ان سے بدتمیزی کرسکتا ہے لیکن ان کے پاس یہ صلاحیت نہیں اگر یہ صلاحیت ان کے پاس ہوتی تو وہ آج اس ریسٹورینٹ میں ملازمت کررہے ہوتے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کے دارالخلافہ ریاض کے علاقے  بولیوارڈ انٹرٹینٹمٹ ڈسٹرکٹ میں ‘شیڈوز’ کے نام سے ایک ایسا ریسٹورنٹ ہے جو ایسے افراد کے لئے کھولا گیا ہے جنہیں بیک وقت ڈراؤنی فلموں اور کھانے پینے کا شوق ہے۔اس ریسٹورنٹ میں مختلف کپڑوں میں ملبوس عملہ انٹرایکٹو شوز کرتا رہتا ہے۔ تاہم بعض اوقات یہ عملہ زومبیز اور ویمپائر کا روپ دھارے مہمانوں کے ساتھ بیٹھ بھی جاتا ہے جس سے کئی لوگوں کی تو چیخیں نکل جاتی ہیں جب کہ کچھ ان کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں اور اپنے ڈر کو بھگانے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں۔

مزیدبرآں ، سعودی عرب کے اس ہارر ریسٹورنٹ سے متاثر ہوکر پاکستان میں بھی ’کباب جیز ہارر کیفے’ بنایا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق یہ پاکستان کا پہلا ریسٹورنٹ ہے جو اپنے منفرد ماحول کے باعث لوگوں میں مقبول ہورہا ہے اور لوگ یہاں آکر کافی انجوائے کرتے ہیں۔اس کا انٹیرئیر اور ماحول بالکل ہارر فلموں کے بھوت بنگلے جیسا ہے اور وقفے وقفے سے بیک گراؤنڈ میں چیخوں کی ڈراؤنی آوازیں بھی آتی۔استقبالیہ پر مہمانوں کا سامنا جن بھوتوں سے ہوتا ہے جنہوں نے زومبیز اور ویمپائر کا روپ دھارا ہوا ہے اور تو اور کھانا کھانے کے دوران یہ جن بھوت کبھی بھی اچانک سے مہمانوں کے ساتھ آکر بیٹھ جاتے ہیں یا انہیں اچانک سے ڈرا دیتے ہیں جس سے لوگوں کی تو چیخیں نکل جاتی ہیں جب کہ کئی لوگ ان کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں اور اپنے ڈر کو بھگانے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

1 day ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

3 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

5 days ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

6 days ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

1 week ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

1 week ago