دونوں بازوؤں سے محروم کمپیوٹر ایکسپرٹ، اثنا جاوید سب کیلئے مثال


0
2 shares

زندگی میں چیلنجز کا سامنا کسے نہیں ہوتا ، عام لوگوں کے نسبت جسمانی طور پر معذور افراد کے لئے یہ چیلنجز دُگنے ہوجاتے ہیں۔ لیکن کہتے ہیں نا اگر رب کائنات کسی میں کوئی کمی رکھتا ہے تو کہیں اسے بہت زیادہ نوازتا بھی ہے ، اثنا جاوید ایک ایسی ہی باہمت خاتون ہیں جو پیدائشی طور پر ہاتھوں سے محروم ہیں لیکن قابلیت میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں ۔ یہ ہاتھوں کے بجائے اپنے پیروں کی مدد سے لیپ ٹاپ چلاتی ہیں اور کمپیوٹر ایکسپرٹ ہیں۔

اثنا جاوید اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد ٹیکنولوجی کی دنیا میں اپنی ماہرانہ صلاحیتیں منوارہی ہیں اور ایک بین الاقوامی ادارے میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں۔

Image Source: VOA

وائس آف امریکہ (وی او اے) سے گفتگو کرتے ہوئے اثنا جاوید نے بتایا کہ ان زندگی ایک جدوجہد ہے کیونکہ لوگ بازو نہ ہونے کی وجہ سے ان کی قابلیت پر شک کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لوگ پوچھتے ہیں آپ کوڈنگ کیسے کرتی ہیں ، آپ کے تو بازو نہیں ہیں؟ میرا جواب یہ ہوتا ہے کہ کوڈنگ بازو سے نہیں دماغ سے کی جاتی ہے اور جب تک دماغ چل رہا ہے تو آپ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگ ہماری صلاحیتوں کو نظر انداز کردیتے ہیں اور یہ دیکھتے ہیں کہ ہم دیکھنے میں کیسے ہیں۔

اثنا جاوید نے اپنی ملازمت کے بارے میں بتایا کہ اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں ڈس ایبل ہونے کی وجہ سے “آئی بی ایم “ میں جاب ملی ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے کیونکہ وہ معذور ضرور ہیں لیکن باصلاحیت اور قابل ہیں جبھی یہ جاب کررہی ہیں۔ ان کے پاس ٹیلنٹ ہے اس لئے وہ عام لوگوں کی طرح ہاتھوں کے بجائے پیروں سے کمپیوٹر آپریٹ کرتی ہیں۔

Image Source: VOA

وی او اے سے گفتگو کے دوران اثنا جاوید نے بتایا کہ ان کی اس محرومی کے بارے میں گھر میں کبھی کوئی بات نہیں کی جاتی اور اگر کوئی باہر والا ایسا کہہ دے کہ اثنا کے تو ہاتھ نہیں ہیں تو اس کی بات کو برا سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان والدہ نے ان کو کبھی اس محرومی کا احساس نہیں ہونے دیا ، کبھی دوسروں پر انحصار کرنا نہیں سیکھایا بلکہ خودمختار بنایا اسی وجہ سے آج وہ کسی بھی کام کے لئے دوسروں کی محتاج نہیں ، چائے بنانے سے کمپیوٹر چلانے تک ہر کام خود کرتی ہوں۔

اثنا جاوید سمجھتی ہیں کہ دوسروں کو اس بات سے فرق نہیں پڑنا چاہیئے کہ آپ کیسے نظر آتے ہیں اہم بات یہ ہے کہ جسمانی طور پر معذور انسان میں موجود ٹیلینٹ کو ترجیح دیں کہ اس میں کیا قابلیت ہے کیا اسکلز ہیں اور وہ کتنا آگے جاسکتا ہے۔

اپنے بچپن کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ان کا بچپن بالکل نارمل بچوں جیسا تھا جس میں کھیل کود تھا۔انہوں نے اپنا بچپن اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر خوب انجوائے کیا ہے۔

Image Source: VOA

اثنا جاوید نے اپنے مستقبل کے پلان کے بارے میں بتایا کہ وہ چاہتی ہیں کہ وہ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ خواتین کو ٹیکنالوجی کی طرف لائیں تاکہ وہ بھی اپنی صلاحیتیں منوا سکیں۔ اس کے علاوہ ان کو دنیا گھومنے کا بھی کافی شوق ہے اور وہ اپنا یہ شوق ضرور پورا کرنا چاہتی ہیں۔

پیدائشی طور پر دونوں بازوؤں سے محروم اثناجاوید بلاشبہ جدوجہد کے ساتھ اپنی زندگی گزار رہی ہیں لیکن انہوں نے اپنی اس محرومی کو کبھی اپنی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔ جسمانی طور پر معذور یہ افراد پاکستانی معاشرے کا اتنا ہی حصہ ہیں جتنے عام لوگ، لیکن اگر انہیں خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں تو وہ بھی عام لوگوں کی طرح زندگی گزار سکتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ان معذور افراد کے ٹیلینٹ کی قدر کریں انہیں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کریں تاکہ یہ بھی اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر ملک کا نام روشن کرسکیں۔

Story Courtesy: Voice Of America


Like it? Share with your friends!

0
2 shares

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format