عاصم اظہر کا خوبصورت آواز میں ‘قصیدہ بردہ شریف’، کلام مداحوں میں مقبول

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر کا نام کسی بھی تعارف کا محتاج نہیں ، انہوں نے بہت جلدی اپنی گائیکی سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنالیا ہے۔ ان کی آواز اس قدر مسحور کنُ ہے کہ ان کے چاہنے والوں میں ہر عمر کے افراد شامل ہیں جبکہ وہ نوجوانوں کی دلوں کی دھڑکن ہیں۔ ان کے گائیکی کے چرچے پاکستان کے علاوہ سرحد پار بھارت میں بھی ہیں جبکہ اسی پسندیدگی اور مقبولیت کے باعث ان کے گانے ‘تو جو نہ ملا’ نے یوٹیوب پر 10 کروڑ بار دیکھے جانے کا سنگ میل عبور کیا تھا اور اس گانے کی مشہور بھارتی ڈائریکٹر کرن جوہر کی جانب سے بھی تعریف کی گئی تھی۔ تاہم ، اس بار عاصم اظہر نے ماہ ِمبارک کے احترام میں اپنی خوبصورت آواز وانداز میں روح پرور کلام ‘قصیدہ بردہ شریف’ پیش کیا ہے جو کہ ان کے مداحوں میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔

حال ہی میں رمضان المبارک کی مناسبت سے عاصم اظہر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ اپیلی کیشن انسٹا گرام پر قصیدہ بردہ شریف کا ٹیزر جاری کیا اور ساتھ ہی پوری ویڈیو کا لنک بھی شیئر کیا۔ اس ویڈیو میں وہ سفید کرتے شلوار میں پہنے اپنی خوبصورت آواز میں نہایت عقیدت کے ساتھ اپنا نیا کلام پیش کررہے ہیں۔

Image Source: Instagram

اس موقع پر عاصم اظہر نے ویڈیو کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ اس کلام میں ان کے کچھ پسندیدہ درود و سلام کا مجموعہ پیش کیا گیا ہے جسے وہ اپنی دادی اور والدہ سے سنتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں۔ عاصم اظہر نے درودوسلام کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے لکھا اللہ تعالیٰ اور ہمارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلؔی اللہ علیہ وآلٖہ وسلؔم کے لیے پوری محبت کے ساتھ۔عاصم اظہر کی خوبصورت آواز میں دل چھولینے والے اس کلام کی ویڈیو کو 24 گھنٹوں میں 91 ہزار سے زائد لوگ دیکھ اور سن چکے ہیں۔مداحوں کو ان کا یہ کلام بے حد پسند آرہا ہے اور وہ ویڈیو پر سیکڑوں تعریفی کمنٹس کررہے ہیں۔

گزشتہ دنوں عاصم اظہر نے اچانک اپنی دیرینہ دوست ماڈل میرب علی سے منگنی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔ انہوں نے اس منگنی کی اطلاع اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر دی اور کہا کہ اللہ کے فضل وکرم اور اپنے والدین کی دعاؤں سے ہم ایک دوسرے کو امام ضامن باندھ رہے ہیں اور منگنی کا اعلان کررہے ہیں۔ عاصم اظہر نے مزید لکھا کہ اللہ پاک اور اہل بیت علیہ السلام ہمیں اپنی حفاظت میں رکھیں اور یہ خوشیاں ہمیشہ قائم و دائم رہیں، آمین، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

گلوکار عاصم اظہر کی منگنی کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز اداکاروں سمیت ان کے چاہنے والوں نے سوشل میڈیا پر مبارکبادیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تاہم ، عاصم اظہر کی منگنی سے اداکارہ ہانیہ عامر کی مقبولیت میں بے حد اضافہ ہوا اور ان کی منگنی کی خبر منظرعام پر آتے ہی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ہانیہ عامر کا نام ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا کیونکہ صارفین مزاحیہ میمز شیئر کرکے ان کے جذبات پر دلچسپ تبصرے کرتے رہے۔

مزید پڑھیں: عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کے نام کے نعرے، ویڈیو وائرل

خیال رہے کہ عاصم اظہر کی منگیتر میرب علی نے ماڈلنگ کے بعد میگا کاسٹ فوجی ڈراما ’صنف آہن‘ سے باقاعدہ اداکاری کا آغاز کیا اور وہ اس ڈرامے میں یمنیٰ زیدی کی بہن کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ اس ڈرامے میں عاصم اظہر بھی اداکاری کرتے نظر آرہے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago