کبھی میں کبھی تم “کی نتاشا کو کیسے مرد پسند ہیں؟”

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ کی اداکارہ اریج چوہدری کا کہنا ہے کہ عزت دینے والے مرد خواتین کی کمزوری ہوتے ہیں۔

Areej Chaudhary Aka Natasha

اداکارہ اریج چوہدری نے حال ہی میں بھارتی صحافی کو انٹرویو دیا اور اس دوران انہوں نے نجی زندگی اور کیریئر سمیت مختلف خیالات اور اپنے کردار نتاشہ سمیت دیگر معاملات پراظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ عزت دینے، اچھی طرح بات کرنے اور احترام کرنے والے خوبصورت مرد خواتین کی کمزوری ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر ایسے مردوں میں لڑکیوں کی عزت کرنا اور انہیں پروٹوکول دینے کی عادت ہو تو خواتین ان کے قریب آنے لگتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین عزت و احترام دینے، اچھی طرح بات کرنے اور پروٹوکول دینے والے خوبصورت مرد سے محبت کر بیٹھتی ہیں، وہ ان سے متاثر ہوتی ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر میری بات کریں تو مجھے ڈرامے میں سب سے اچھا کردار ’رباب‘ کا لگتا ہے کیونکہ اس طرح کی لڑکیاں جن کے پاس یہ سب آسائش ہوتی ہیں اگر آپ محسوس کریں تو بہت مضبوط کردار ہے۔

اریج چوہدری کے مطابق ڈرامے میں انہیں نتاشا کے ایسے کردار میں دکھایا گیا ہے جو کہ عزت دینے، احترام کرنے اور پروٹوکول دینے والے خوبصورت مرد سے محبت کر بیٹھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مداح مجھے اب صرف نتاشا کے نام سے پہچانتے ہیں جو اچھی بات ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ میں نے کردار کتنا اچھا نبھایا ہے۔

اریج چوہدری کے مطابق کبھی میں کبھی تم کی کہانی حقیقت سے قریب تر ہے کیونکہ اصل زندگی میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔

انہوں نے مثال دی کہ جس طرح ڈرامے میں ہانیہ عامر کے کردار کی منگنی کسی اور سے ہوئی ہوتی ہے لیکن اس سے شادی نہیں ہوتی اور پھر اس کی کسی دوسرے شخص سے شادی ہوجاتی ہے جو انہیں پہلے منگیتر سے زیادہ عزت اور پیار دیتے ہیں، ایسے ہی معاملات حقیقی زندگی میں بھی ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ ’کبھی میں کبھی تم‘ میں اریج چوہدری نے شادی شدہ خاتون نتاشا کا کردار ادا کیا ہے جو کہ پہلے سے شادی شدہ مرد عدیل یعنی عماد عرفانی سے محبت کرنے لگتی ہیں۔

اریج کا مزید کہنا تھا کہ مجھ سمیت ڈرامے کے تقریباً تمام کرداروں کو سراہا جا رہا ہے اور ڈرامے کو نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ خطے کے دوسرے ممالک میں بھی پسند کیا جا رہا ہے۔

Annie Shirazi

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago