ناف میں اور اس کے اطراف تیل لگانے کے کیا فائدے ہیں؟


0

جس طرح ہمارے بالوں کے لئے تیل بہت اہم ہے اسی طرح ناف میں تیل لگانے سے ہم صحت کے بہت سے فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔

Applying Oil on Belly Button

ناف کے اطراف تیل کی مالش ایک قدیم اور مؤثر طریقہ ہے جس کے بہت سے طبی فوائد ہیں۔ ہمارے جسم میں ناف کو ایک اہم مقام حاصل ہے کیونکہ یہ بہت سے خون کی رگوں، اعصاب، اور توانائی کے راستوں کا مرکز ہوتی ہے۔ روایتی طب میں ناف پر تیل لگانے اور اس کے اردگرد مالش کرنے کو بہت سے مسائل کا قدرتی علاج سمجھا جاتا ہے۔

Applying Oil on Belly Button

ماہرین صحت کے مطابق ناف میں تیل لگانا یا ناف تھراپی صحت مند فوائد کے حصول کے لیے ضروری تیلوں سے ناف کی مالش کرنے کا ایک پرانا طریقہ ہے، اس طرح جسم میں مختلف بیماریوں کے علاج میں مدد ملتی ہے۔

سب سے اہم وجہ یہ کہ ناف ایک سے زیادہ رگوں کے ذریعے جسم کے ہر عضو سے جڑا ہوا ہے، لہٰذا تیل کی مالش کرنے سے اعصاب کے خاتمے کی ترویج اور جسم کو صحت مند رہنے میں مدد ملتی ہے۔

 ناف یعنی پیٹ کا یہ حصہ جسم کے درمیان ہوتا ہے جو کہ آپ کے دماغ سے جڑا ہوتا ہے جو کہ انسان کو اس کے ہر عمل کی ہدایات دے رہے ہوتے ہیں لہٰذا ناف پر تیل لگانے سے ذہنی تناؤ، سمیت کئی بیماریاں دور ہوتی ہیں۔

ہاضمہ بہتر بناتا ہے

ناف کی مالش سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے، اس سے  فضلے کا باقاعدگی سے اخراج بہتر ہوتا ہے، اس کے علاوہ یہ گیس سمیت بے چینی کو بھی دور کرتا ہے، ہاضمہ بہتر کرنے کے لیے ناف پر سرسوں کا تیل لگانا بہتر ہے۔

ہارمونز میں توازن

ناف کے ذریعے جسم میں ہارمونز کا توازن بحال کیا جا سکتا ہے۔ کچھ روایتی معالجین کا ماننا ہے کہ ناف کے ارد گرد تیل کی مالش کرنے سے ہارمونز کی بے ترتیبی کو درست کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر خواتین کے لئے یہ مفید ہو سکتا ہے جنہیں ماہواری کے دوران مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

خواتین جنہیں اپنے مخصوص دنوں میں پیٹ اور کمر میں درد کی شکایت رہتی ہے، وہ ناف میں تیل کی مالش کریں، اس سے بچہ دانی کے گرد موجود نسیں پرسکون رہتی ہیں جس سے درد محسوس نہیں ہوتا، اس کے لیے زیتون اور کھوپرے کے تیل کی ما؛ش فائدہ مند ہے۔

اگر بدہضمی، ماہواری کے درد یا پھر قبض کی وجہ سے پیٹ میں درد ہے تو ناف کے قریب تیل کی مالش کرنے سے پیٹ کے درد سے نجات مل سکتی ہے۔

ناف میں تیل لگانا مردوں میں تولیدی طاقت کو بہتر بناتا ہے، اس کے علاوہ یہ اسپرم کاؤنٹ میں اضافے کا باعث بھی ہوتا ہے۔

نظرمیں بہتری

ناف کا آنکھوں تک پہنچنے والی نسوں سے براہ راست تعلق ہوتا ہے، اس لیے سرسوں یا بادام کے تیل کی ناف میں مالش نظر میں بہتری کرتی ہے۔

اس کے علاوہ کچھ لوگوں کے آنکھوں کے گرد سوجن رہتی ہے، ناف میں تیل لگانے سے اس سے بھی نجات ملتی ہے۔

جِلد کو اچھا بناتا ہے

ناف میں تیل لگانے سے آپ کی جلد میں بھی بہتری آتی ہے، اس کے لیے آپ زیتون، سرسوں، بادام، نیم کا تیل سمیت کھوپرے کا تیل استعمال کرسکتے ہیں۔

اس سے ہارمونز متوازن رکھنے میں مدد ملتی ہے، جس سے چہرے پر ہونے والے داغ دھبے بھی ختم ہوجاتے ہیں۔

جوڑوں کے درد کے لیے مفید

سردیوں میں جوڑوں کا درد ایک عام بات ہے، اس کے لیے ناف کی مالش ان درد سے چھٹکارے کا سبب بن سکتی ہے

روزمیری، تل اور کیسٹر آئل میں سے کسی بھی تیل کی ناف میں مالش جوڑوں کے درد کے لیے انتہائی مفید ہے۔

:مذید پڑھیئں

سردیوں میں جوڑوں کے درد سے بچنے کے 7 موئژ طریقے

زچگی کے بعد کے مسائل کا علاج

زچگی کے بعد خواتین کو پیٹ کے درد، جوڑوں کی کمزوری اور دیگر مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ ایسے میں ناف کے ارد گرد تیل کی مالش جسم کو بحال کرنے میں مدد دیتی ہے۔ تیل کی مالش سے نہ صرف جسم کی توانائی بحال ہوتی ہے بلکہ ہڈیوں اور جوڑوں میں مضبوطی آتی ہے۔

سائنس نے ثابت کیا ہے اگر ہم روزانہ رات کو 10 منٹ ناف کے اطراف تیل کی مالش کریں تو ذہنی تناؤ اور پریشانی سے نجات مل سکتی ہے۔

اس کے علاوہ ناف کے قریب تیل لگانے سے قوت مدافعت بڑھانے اور فرٹیلٹی کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے ا۔

 یہ کھانسی، گھرگھراہٹ اور سانس کی قلت جیسی علامات کو ٹھیک کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔

ناف پھیپھڑوں سے جڑی ہوتی ہے اور اس جگہ پر تیل سے مالش کرنے سے بلغم کے اخراج اور نظام تنفس میں سوزش کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

تیل کی مالش کیسے کریں؟

ناف کے ارد گرد تیل کی مالش کرنے کے لئے آپ کو پہلے مناسب تیل کا انتخاب کرنا ہوگا۔ یہ تیل قدرتی اور خالص ہونا چاہئے تاکہ جسم کو مکمل فائدہ حاصل ہو سکے۔ چند قطرے تیل ناف پر لگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے گھڑی کی سمت اور پھر الٹی سمت میں مالش کریں۔ یہ عمل روزانہ 5 سے 10 منٹ تک کریں اور بہترین نتائج کے لئے اسے رات کو سونے سے پہلے کریں۔

اگر آپ بھی ناف میں تیل نہیں لگاتے تو آج سے لگانا شروع کریں اور اس سے فوائد حاصل کریں۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *