ثناء جاوید کے قانونی نوٹس پر انیلہ مرتضیٰ کا دو ٹوک جواب

میک اپ آرٹسٹ عمیر وقار کے بعد اسٹائلسٹ انیلہ مرتضیٰ نے بھی اداکارہ ثناء جاوید کی جانب سے بھجوائے گئے ہتک عزت کے قانونی نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اداکارہ کا نام لے کر ان کے خلاف کوئی الزام نہیں لگایا اور وہ یہ سب محض پبلسٹی حاصل کرنے کیلئے کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ ثناء جاوید نے 11 مارچ کو اپنے خلاف لگائے گئے تمام افراد کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے اسٹائلسٹ انیلہ مرتضیٰ، میک اپ آرٹسٹ عمیر وقار اور ماڈل منال سلیم کو قانونی نوٹسز بھجوائے تھے۔

Image Source: Instagram

اسٹائلسٹ انیلہ مرتضیٰ نے ثنا جاوید کے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے ان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا۔ انیلہ مرتضٰی نے انسٹاگرام پر اپنے قانونی نوٹس کی تصویر شیئر کی، جس میں انہوں نے وکلاء کے توسط سے ثناء جاوید کو جواب بھجوایا۔ انیلہ مرتضیٰ نے اپنے نوٹس میں ثناء جاوید کے تمام دعووں اور الزامات کو مسترد کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انہوں نے بھی اداکارہ کا نام لے کر ان کے حوالے سے کوئی تحریر یا سوشل میڈیا پوسٹ شیئر نہیں کی اور نہ ہی زبان ان کے خلاف کوئی الزام لگایا ہے۔

Image Source: Instagram

انیلہ مرتضیٰ کے مطابق ثناء جاوید نے ثبوتوں کے بغیر ان پر الزام لگایا کہ انہوں نے ان کے خلاف بیان بازی کی، جب کہ حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے ثناء جاوید کے لیے نام لے کر کچھ نہیں بولا۔اسٹائلسٹ نے ثناء جاوید کے ہتک عزت کے قانونی نوٹس کو بھی بلاجواز قرار دیا اور کہا کہ اگر اداکارہ نے ان کے خلاف کسی طرح کی زبانی یا تحریری بد کلامی کی اور ان پر الزامات لگائے تو وہ بھی ان پر مقدمہ دائر کریں گی۔

انیلہ مرتضیٰ کے مطابق انہوں نے ثنا جاوید کا نام لے کر کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے ماڈل منال سلیم کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی توثیق کی۔ اس سے قبل میک اپ آرٹسٹ عمیر وقار نے بھی ثناء جاوید کے بھیجے گئے قانونی نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اداکارہ کا نام لکھ کر ان پر کوئی الزام نہیں لگایا، اس لیے ان کے خلاف اداکارہ کو کسی طرح کی قانونی کارروائی کا حق نہیں۔

Image Source: Instagram

اس معاملے کا آغاز اس وقت ہوا کہ جب ماڈل منال سلیم نے ثناء جاوید کا نام لیے بغیر ان کے خلاف ایک اسٹوری شیئر کی تھی۔ منال سلیم نے انسٹاگرام اسٹوری میں برانڈز کو التجا کی تھی کہ انہیں اب کسی اداکارہ کے ہمراہ کام کرنے پر مجبور نہ کیا جائے، کیوں کہ بعض اداکارائیں ماڈلز کو دو ٹکی کی سمجھتی ہیں۔ ان کی جانب سے اسٹوری شیئر کیے جانے کے بعد میک اپ آرٹسٹ عمیر وقار نے بھی ان کی اسٹوری کو شیئر کیا تھا، تاہم انہوں نے بھی اداکارہ کا نام نہیں لکھا تھا۔

بعدازاں ، منال سلیم کی اسٹوری کو میک اپ آرٹسٹ اکرام گوہر نے بھی شیئر کیا تھا، جنہوں نے لکھا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ وہ اداکارہ ثناء جاوید کی بات کررہی ہیں۔ اس کے بعد دیگر میک اپ آرٹسٹس، اسٹائلسٹس، ماڈلز اور نئی اداکاراوؤں نے بھی ثناء جاوید کے خلاف الزامات لگاتے ہوئے ان پر نامناسب رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ ان واقعات کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اداکارہ پر شدید تنقید کی اور ثنا جاوید پر پابندی لگانے کے لئے ٹرولنگ کی گئی۔

تاہم دوسری جانب اس ٹرولنگ میں ثناء جاوید کا ساتھ دینے کے لئے معروف ہدایت کار ندیم بیگ کے بعد اداکار و میزبان فہد مصطفی بھی میدان میں آئے لیکن ان کی حمایتی پیغامات پر صارفین چپ نہیں بیٹھے اور انہیں بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago