ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر سے تلخ کلامی پر معذرت کرلی

نعمان نیاز نے شعیب اختر کے ساتھ توہین آمیز رویے پر ردعمل آنے کے بعد قومی ہیرو سے معافی مانگ لی۔

پاکستانی سوشمل میڈیا صارفین کے شدید ردعمل کے بعد، پی ٹی وی سپورٹس کے اینکر ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر سے ایک لائیو شو کے دوران اپنے نامناسب رویے پر معافی مانگ لی۔

Image Source: Twitter

جمعرات کو ایک یوٹیوب چینل پر اپنے ایک بیان میں اینکر نے کہا کہ انہوں نے جو آن ایئر کیا اس پر ردعمل جائز تھا۔ “میں نے اپنے طرز عمل پر ہزاروں بار معافی مانگی،” ۔

نعمان نیاز کے مطابق”وجہ کچھ بھی ہو، مجھے یہ سب آن ایئر کرنے کا کوئی حق نہیں تھا، یہ میری غلطی تھی۔ شعیب اختر ایک سٹار ہیں اور مجھے ان کی کرکٹ بےحد پسند ہے،‘‘ ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پروگرام کے بعد، ان کے والد نے کہا کہ انہیں ان (نیاز) سے اس رویے کی توقع نہیں تھی اور یہ ایک بڑی غلطی تھی۔ لہذا اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے، اینکر نے اعتراف کیا کہ انہیں صورت حال کو بہتر طریقے سے سنبھالنا چاہیے تھا کیونکہ شعیب اختر شو میں اسٹار تھے اور وہ [نیاز] صرف میزبان تھے۔

اس سلسلے میں انہوں نے مزید کہا کہ “ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، میں ہر قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہوں اور ادا کر رہا ہوں۔‘‘

دوسری جانب جیو نیوز کے پروگرام جشنِ کرکٹ میں بات کرتے ہوئے اختر نے اس سے قبل کہا تھا کہ انہوں نے ملک اور ریاستی اداروں کی خاطر ڈاکٹر نیاز کو معاف کر دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اینکر کے معافی مانگنے کا انتظار کیا لیکن جب وہ نہیں مانے تو اس نے انہیں شو چھوڑنے پر مجبور کردیا۔

واضح رہے پی ٹی وی نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اینکر پرسن ڈاکٹر نیاز اور سابق فاسٹ باؤلر اختر کو اس وقت تک “آف ایئر” کر دیا جائے گا جب تک دونوں کے درمیان گرما گرم تبادلہ کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی انکوائری کمیٹی اپنی انکوائری مکمل نہیں کر لیتی۔

اس حوالے سے سرکاری نشریاتی ادارے نے ٹوئٹر پر ایک بیان شیئر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ جب تک انکوائری مکمل نہیں ہوجاتی اور تمام حقائق واضح نہیں ہوجاتے دونوں میں سے کسی کو بھی پی ٹی وی کے کسی پروگرام میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

Image Source: Twitter

اس اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، سابق کرکٹر نے کہا، “یہ مضحکہ خیز ہے۔ میں نے تو خود 220 ملین پاکستانیوں اور دنیا بھر کے اربوں لوگوں کے سامنے استعفیٰ دیا۔ پی ٹی وی پاگل ہے یا کیا؟ وہ کون ہیں جو مجھے اب آف ایئر کریں؟”

خیال رہے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ڈاکٹر نیاز کی جانب سے بدتمیزی کے بعد پاکستان ٹیلی ویژن کے شو کو میں نے چھوڑ دیا اور واک آؤٹ کر گئے تھے. دونوں کے درمیان جھگڑا T20 ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت کے بعد میچ کے تجزیے کے دوران ہوا۔

مزید پڑھیں: کسی کو میری حب الوطنی پر شک نہیں ہونا چاہئیے، راولپنڈی ایکسپریس

شعیب اختر کے ایک تبصرے پر، اینکر نے کہا، “آپ تھوڑی بدتمیزی کر رہے ہیں۔ میں یہ نہیں کہنا چاہتا لیکن اگر آپ زیادہ سمارٹ بن ریے ہیں تو آپ شو چھوڑ کر جا سکتے ہیں۔ میں یہ آن ایئر کہہ رہا ہوں۔”

وقفے کے بعد جیسے ہی شو دوبارہ شروع ہوا، شعیب اختر نے پینل پر موجود مہمانوں سے معذرت کی اور اس سلوک پر پی ٹی وی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago