عنایہ بلال کراٹے کی کم عمر ایتھلیٹ وائٹ بیلٹ اپنے نام کرلی

پاکستان کی تین سالہ عنایہ بلال نے جاپان میں ہونے والے کراٹے کے ایک مقابلے میں اپنے حریف کو شکست دیکر پہلی کم عمر ایتھلیٹ بن گئیں۔

کمسن عنایہ بلال نے جاپان میں منعقدہ ایک مقابلے میں اپنے مدمقابل حریف کو ہارا کر کراٹے میں وائٹ بیلٹ حاصل کرلی۔اس کم عمر ایتھلیٹ کراٹے کا آغاز دو سال کی عمر میں کیا تھا۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ بچوں کی صلاحیت کو اُبھارنے میں والدین کا کردار اہم ہوتا ہے۔ اگر وہ صحیح نہج پر بچوں کی تربیت کریں تو بچوں کی ذہنی و تخلیقی صلاحیتیں نکھر جاتی ہیں۔ عنایہ بلال کے والدین نے بھی اپنی بیٹی کے شوق کو مدؔنظر رکھتے ہوئے تین سال کی عمر سے انہیں کیشینکیان آسکا ڈوجو میں کراٹے سیکھنے کے لئے داخل کروایا جہاں وہ ٹرینر سے کراٹے کی باقاعدہ تربیت حاصل کررہی ہیں۔

Image Source: mmnews.tv

اس کے علاوہ تین سال کی یہ چھوٹی سی بچی یوگا اور سوئمنگ بھی سیکھ رہی ہے۔اس حوالے سے ان کی کوچ کا کہنا ہے کہ عنایہ اپنی ٹریننگ کو بڑھ چڑھ کر حصؔہ لیتی ہیں اور اس سے لطف اندوزبھی ہوتی ہیں۔ جب کہ عنایہ کے کراٹے ٹرینر کا کہنا ہے کہ کراٹے بچوں کی جسمانی ،ذہنی اور اخلاقی نشوونما بھی کرتاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عنایہ بلال کو ان کی صلاحیتوں کی وجہ سے اسکول کے تمام اساتذہ اور طلباء بہت حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

بچوں کی زندگی میں والدین کا کردار سب سےزیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے اگر بچوں کی مہارتوں اور صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں آگے بڑھنے کی جانب مائل کیا جائے تو وہ پُراعتمادی کے ساتھ اپنی شخصیت کو منوا سکتے ہیں ۔ عنایہ بلال کے والدین بھی ان کی کارکردگی پر فخر محسوس کرتے ہیں، پڑھائی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی اپنی بیٹی کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ہر قدم پر ان کے ساتھ ہیں۔ عنایہ کے والدین کا یہ ماننا ہے کہ یہ غیر نصابی سرگرمیاں ان کی بیٹی کو پُراعتماد بنانے کے ساتھ ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

کھیلوں کی دنیا میں مارشل آرٹ ، جوڈو کراٹے ایک سخت جان مشکل کھیل سمجھا جاتا ہے اور عنایہ بلال کی طرح پاکستانی خواتین اس کھیل میں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

گزشتہ سال ایشین گیمز میں کراٹے میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی شاہدہ عباسی نے انفرادی کاتا میں گولڈ میڈل جیتا۔ قبل ازیں ، 2014 میں لاہور سے تعلق رکھنے والی حمیرا عاشق نے بین الاقوامی سطح پر ہونے والے جوڈو کراٹے میں پہلی بار گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا تھا۔ کھٹمنڈو میں ہونے والے ساوتھ ایشین جوڈو چیمپئن شپ کے مقابلے میں 24 سالہ حمیرا نے مد مقابل نیپالی کھلاڑی کو شکست دیکر یہ میڈل جیتا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

1 day ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

3 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

4 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

2 weeks ago