سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کا طوبیٰ کی تصویر پر طنزیہ وار

رکن قومی اسمبلی، ٹی وی میزبان اور مذہبی اسکالر عامر لیاقت حسین ایک بار پھر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں ، اس بار معاملہ عمران خان کی حکومت پر تنقید کا نہیں بلکہ سابق اہلیہ طوبیٰ انور کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کرنے کا ہے جس پر صارفین کیجانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

حال ہی میں عامر لیاقت حسین نے طوبیٰ انور کی مِیمِ کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے نامناسب الفاظ کا استعمال کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے  انہیں ٹرول کرنا شروع کردیا۔ عامر لیاقت نے جو مِیمِ شیئر کی تھی، اس میں ایک تصویر طوبیٰ انور کو افطار کرتے دیکھا جاسکتا تھا، ساتھ میں کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ سیدہ طوبیٰ شیطان کے بغیر پہلی افطاری کرتے ہوئے۔

طوبیٰ انور پر بنی اس مِیمِ کو شیئر کرتے ہوئے عامر لیاقت نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی کہ ’ارے یہ تو وہی ہے ہاں وہی، ارے شیطان تو ویسے بھی نظر نہیں آتا پھر یہ کسے ڈھونڈ رہی ہے‘؟

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ ممکن ہے کہ یہ شیطان کو نظر نہ آتی ہو اور شیطان اسے نہ دیکھ پاتا ہو؟‘

معروف میزبان نے طوبیٰ انور کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے طنزیہ پوسٹ تو کی مگر اس پر کمنٹس کا آپشن بند کردیا ، تاہم ان کی اس پوسٹ کو دیگر سوشل میڈیا پیجز پر بھی شیئر کیا گیا، جہاں لوگوں نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

Image Source: Screengrab

عامر لیاقت کے سابق اہلیہ پر بنی مِیمِ پر شیطان سے متعلق جملے لکھنے پر لوگوں نے ان کے لیے بھی سخت الفاظ کا استعمال کیا اور عامر لیاقت کے الفاظ پر توبہ استغفار کی اور لکھا کہ انہیں سابق اہلیہ کے لیے کچھ تو اچھے الفاظ استعمال کرنے چاہیے۔جبکہ کچھ صارفین نے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت کا دماغ مکمل طور پر خراب ہوچکا ہے، کچھ نے لکھا کہ یہ شخص رمضان میں بھی بعض نہیں آیا اور کسی نے انہیں ’جاہل‘ قرار دیا۔

Image Source: Screengrab

واضح رہے کہ عامر لیاقت نے طوبیٰ انور سے جولائی 2018 میں شاد کی تھی اور رواں برس دونوں کے درمیان خلع ہوگئی تھی، تاہم خلع ہونے کے فوری بعد عامر لیاقت نے خود سے 31 برس کم عمر سیدہ دانیہ شاہ سے شادی کرلی تھی۔تاہم حالیہ دنوں میں عامر لیاقت حسین نے اپنی سابق پہلی بیوی سیدہ بشریٰ اقبال کو رمضان ٹرانسمیشن کی مبارکباد دی تھی جس کا ایک اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر کافی وائرل بھی ہوا۔ اس پوسٹ میں عامر لیاقت اور ان کی پہلی اہلیہ کی ایک پرانی تصویر لگی ہوئی تھی جس کے ساتھ عامر لیاقت کا پیغام بھی درج تھا۔

خیال رہے کہ ہرسال ماہ رمضان میں عامر لیاقت حسین کسی نہ کسی چینل سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کے فرائض سر انجام دیتے ہیں مگر کچھ ماہ قبل دئیے گئے ان کے بیان کے مطابق وہ ایک بین الاقوامی پراجیکٹ میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے اس سال رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago