رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین براہِ راست رمضان ٹرانسمیشن میں اپنی مذہبی گفتگو، گیم شو میں معلوماتی اور مزاحیہ گفتگو جبکہ حالات حاضرہ کے پروگرام میں اپنی میزبانی سے شائقین کو محظوظ کرنے کا فن بخوبی جانتے ہیں۔ یہی نہیں میزبانی کے ساتھ ساتھ وہ ایک مزاحیہ ٹیلی فلم میں اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کا لوہا بھی منوا چکے ہیں۔ اب وہ ہمیں ٹی وی اسکرین پر ایک نئے رئیلٹی شو کی میزبانی کرتے نظر آئیں گے جو بھارت کے متنازع ترین ریئلٹی شو “بگ باس” کی طرز کا شو ہے اور یہ جلد بول ٹی وی پرآن ائیر ہوگا اور اس کا نام “بول ہاؤس” ہے۔
بول انٹرٹینمںٹ کی جانب سے شیئر کیے گئے اس پروگرام کے ٹریلر سے پتہ چلتا ہے کہ یہ شو بھارتی ریئلٹی پروگرام “بگ باس” کا پاکستانی ورژن ہے، جس میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو ایک ماہ تک پروگرام کے سیٹ کے اندر ہی رہنا پڑے گا۔
پروگرام کے ٹیزر میں بول ہاؤس میں موجود پر تعیش سہولیات کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں، عالیشان ہاؤس میں سوئمنگ پول، جم، گراؤنڈ اور بیڈ رومز سمیت دیگر سہولیات شامل ہیں۔
اس پروگرام کے ٹیزر میں عامر لیاقت بتاتے ہیں کہ پروگرام میں جیتنے والے کو ایک کروڑ روپے کا انعام دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ وہ اپنے روایتی جملے دہراتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ اس پروگرام کے شرکاء کو صرف ایک موبائل فون دیا جائے گا۔
دوسری جانب ،اس پروگرام کا ٹیزر آن ائیر ہونے سوشل میڈیا صارفین نے اسے ’بگ باس‘ کی پاکستانی کاپی قرار دیا۔ اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے بعض کا کہنا ہے کہ دانش تیمور کے پروگرام کو ختم کرکے عامر لیاقت کو لایا جارہا ہے۔ جب کہ کئی نے مطالبہ کیا کہ اس پروگرام کی میزبانی وقار ذکاءکو دی جائے۔ پروگرام کے ٹیزر پر کئی لوگوں نے تبصرے کے طور پر کہا کہ لگتا ہے اب رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت میزبان ساحر لودھی کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے۔
صارفین کے تبصرے اور رائے اپنی جگہ لیکن اب دیکھنا یہ ہوگا کہ عامر لیاقت حسین کا یہ رئیلٹی شو کیا واقعی مقبولیت حاصل کر پاتا ہے یا نہیں کیونکہ اب تک انہوں نے جن جن پروگرامز کی میزبانی کی ہے وہ لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے میں کامیاب ضرور ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین اپنی شخصیت کے باعث شائقین کو چونکانے کا فن بخوبی جانتے ہیں اسی وجہ سے وہ اکثر خبروں میں بھی ‘ان’ رہتے ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر ان کے اور ان کی دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ کے درمیان علیحدگی کی خبریں زیر بحث رہیں تاہم ہر بار عامر لیاقت نے ان خبروں کی تردید کی۔ البتہ کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پران کا ایک انٹرویو وائرل ہوا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے دو شادیاں کیں ہیں دو اور کروں گا یا کم ازکم ایک اور تو ضرور کروں گا۔ عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ شادیاں خان صاحب کی طرح تین ہی ہونی چاہیں، جیسے اس ملک کا کپتان، ویسے ہی اس کے کھلاڑی کو ہونا چاہیے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…