عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی پر مبارکباد

رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین براہِ راست رمضان ٹرانسمیشن میں اپنی مذہبی گفتگو، گیم شو میں معلوماتی اور مزاحیہ گفتگو جبکہ حالات حاضرہ کے پروگرام میں اپنی میزبانی سے شائقین کو محظوظ کرنے کا فن بخوبی جانتے ہیں۔ یہی نہیں میزبانی کے ساتھ ساتھ وہ ایک مزاحیہ ٹیلی فلم میں اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کا لوہا بھی منواچکے ہیں۔ آج کل وہ ہمیں ٹی وی اسکرین پر ایک نئے رئیلٹی شو کی میزبانی کرتے نظر آرہے ہیں جو بھارت کے متنازع ترین ریئلٹی شو “بگ باس” کی طرز کا شو ہے جو نجی ٹی بول ٹی وی پر آن ائیر ہورہا ہے اور اس کا نام “بول ہاؤس”ہے۔

جیسکہ رمضان کی آمد آمد ہے اور ہر سال ہی عامر لیاقت حسین رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرتے ہیں مگر کچھ ماہ قبل دئیے گئے ان کے بیان کے مطابق ایک بین الاقوامی پراجیکٹ میں مصروف ہونے کی وجہ سے انہوں نے ابھی تک رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

Image Source: Instagram

تاہم حال ہی میں عامر لیاقت حسین نے اپنی سابق بیوی بشریٰ اقبال کو رمضان ٹرانسمیشن کی مبارکباد دی ہے اور اس انسٹا اسٹوری کا ایک اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں عامر لیاقت اور ان کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال کی ایک پرانی تصویر لگی ہوئی ہے اور ساتھ میں عامر لیاقت کا پیغام درج ہے۔

مذکورہ پیغام میں عامر لیاقت نے سیدہ بشری اقبال کو ان کی آنے والی رمضان ٹرانسمیشن کی مبارکباد دی ہے۔ یہ اسکرین شاٹ پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہے لیکن عامر لیاقت کی انسٹا اسٹوری پر موجود نہیں ہے۔ واضح رہے کہ سیدہ بشریٰ اقبال نجی ٹی وی چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کریں گی اور اس بات کا انکشاف انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا تھا جس کی کیپشن میں انھوں نے لکھا کہ ”لندن کی فضاؤں ایک اور خوشخبری آپ سب کے لیے بہت جلد رمضان میں ملاقات ہورہی ہے انشااللہ۔ میں کس چینل پر آ رہی ہوں یہ جاننے کے لیے آپ کو میرے ساتھ جڑے رہنا ہوگا”۔ انہوں نے اپنے اس پیغام میں چینل کا نام نہیں بتایا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں عامر لیاقت نے اپنی تیسری شادی کا اعلان انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ گزشتہ شب میرا نکاح 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے ہوا ہے۔ ان کا تعلق لودھراں کے مہذب گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں اور بہت پیاری اور سادہ ہیں۔انہوں نے لکھا کہ میری اپنے تمام چاہنے والوں سے درخواست کی ہے کہ پلیز ہمارے لیے دعا کریں، میں ابھی ایک تاریک راہ سے گزرا ہوں جو میرے لیے ایک براموڑ ثابت ہوا۔

اس سے قبل عامر لیاقت حسین نے اپنی پہلی بیوی سیدہ بشریٰ کو طلاق دیکر سیدہ طوبیٰ سے شادی کی تھی جنہوں نے چند دن پہلے ان سے خلع لیا اور اپنی پوسٹ میں میڈیا اور مداحوں سے اپیل کی کہ ان کے مشکل وقت کا بھرم رکھ کر ان کی پرائیویسی کا بھی خیال رکھا جائے۔ عامر لیاقت کے طوبیٰ سے کوئی بچے نہیں تاہم پہلی بیوی سے عامر لیاقت کے دو بچے ایک بیٹا اور بیٹی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago