علی عظمت نے ملکہ ترنم نور جہاں کے متعلق بیان پر خاموشی توڑ دی

گلوکار علی عظمت نے حالیہ دنوں میں میڈم نور جہاں کی ظاہری شخصیت سے متعلق دئیے جانے والے بیان پر اپنی خاموشی توڑ دی اور وضاحت کی ہے کہ میری بات کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ورنہ مجھ سے بڑا میڈم نور جہاں کا کوئی پرستار نہیں۔ اس حوالے سے گلوکار علی عظمت نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت کی ہے۔

ویڈیو میں علی عظمت نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے حوالے سے ایک مہم چلائی جا رہی ہے جس میں میرا نور جہاں سے مقابلہ کیا جارہا ہے، جس نے بھی یہ ویڈیو پوسٹ کی ہے پوری نہیں کی بلکہ ایڈیٹ کرکے کی ہے ، ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

Image Source: Twitter

گلوکار نے کہا کہ کسی نے پورے پروگرام میں سے ایک چھوٹا ساکلپ ایڈٹ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کروادیا جو بعد میں وائرل ہوگیا۔ گلوکار نے مزید کہا کہ احمد علی بٹ اور حنا درانی میری فیملی ہیں میں ان سے بہت پیار کرتا ہوں اور ان کی عزت بھی کرتا ہوں، نہ صرف یہ بلکہ ان سے زیادہ میں میڈم نور جہاں سے پیار کرتا ہوں۔

علی عظمت نے کہا کہ نور جہاں کے حوالے سے میں نے جو بات کی ہے وہ بالکل سچ ہے، میں نے اپنے بچپن کے بارے میں بات کی اس زمانے میں صرف پی ٹی وی چلتا تھا، اس وقت نور جہاں کی پریزنٹیشن اچھی نہیں تھی، ہمیں دیکھنے کو جو ملتا تھا اسی حوالے سے میں نے اپنی رائے دی تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میوزک ہمارے ہاں جتنا بھی آیا ہے وہ مغربی کلچر کا حصہ ہے، مگر پی ٹی وی پر نور جہاں کو جیسے دکھایا جاتا وہ بالکل اچھا نہیں لگتا تھا۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے گلوکار نے کہا کہ بعد میں جب ہم بڑے ہوئے تو ہمیں نورجہاں سے زیادہ پسند ہی کوئی نہیں تھا، اس حوالے سے مختلف فنکار بھی گواہی دیں گے کہ ہم نور جہاں اور ان کی گائیکی کو بہت پسند کرتے تھے۔

واضح رہے کہ علی عظمت کے بیان پر ملکہ ترنم کی بیٹیاں مینا حسن اور حنا درانی سخت نالاں ہوئیں اور انہوں نے اپنی ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔ مینا حسن نے انسٹاگرام پر علی عظمت کی تنقید کے جواب میں ایک تفصیلی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ گلوکار سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے اوچھے طریقے اختیار نہ کریں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں گلوکار کے اس بیان کی وجہ میڈم نور جہاں کی بے انتہا مقبولیت اور علی عظمت کو پاکستانی میوزک انڈسٹری کا تقریباً ختم ہونے والا ستارہ قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں: میرا کی انگریزی کا مذاق اڑانے والوں پر زرنش خان سیخ پا

یاد رہے کہ علی عظمت نے چند روز قبل ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ماضی میں جب وہ نوجوان تھے تو میڈم نورجہاں کو ٹی وی پر ساڑھی کے ساتھ حد سے زیادہ میک اپ میں گاتا ہوا دیکھ کر وہ ’چڑ‘ جاتے تھے۔ علی عظمت نےکہا تھا کہ ملکہ ترنم نورجہاں کے انداز کی وجہ سے ہی پاکستان میں مغربی موسیقی کے کلچر کے فروغ دلایا گیا تھا۔ تاہم مذکورہ بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین سمیت متعدد شوبز شخصیات نے ان کے اس بیان کی سخت مذمت کی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

1 month ago