
ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اور خوبصورت جڑواں بہنیں ایمن خان اور منال خان نے اپنی بائیسویں (22) سالگرہ منائی، لیکن ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ سالگرہ کے موقع پر یہ دونوں بہنیں ایک ساتھ نہیں ،اس کی وجہ یہ ہے کہ ایمن خان آج کل اپنے شوہر منیب بٹ کے ساتھ ترکی میں ہیں جبکہ منال خان پاکستان میں ہیں۔
سالگرہ کے موقع پر ایمن خان نےانسٹاگرام پر اپنی جڑواں بہن منال خان کے لیے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی اور منال کی ایک خوبصورت تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “سالگرہ مبارک ہو میری روح کی ساتھی، میں تمہیں بہت یاد کررہی ہوں”۔
جبکہ دوسری جانب پاکستان میں منال خان کے لئے ان کے دوست محسن اکرام حیدر نے سرپرائز برتھ ڈے پارٹی ارینج کی ۔ منال کی سالگرہ کی خوشی میں محسن اور منال دونوں ہی نے اپنی انسٹا اسٹوریز میں بھی سالگرہ کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ اس سرپرائز برتھ ڈے پارٹی میں منال خان کے قریبی دوست اداکارہ کنزہ ہاشمی، صبور علی ،سارہ علی اور چند دیگر دوستوں نے بھی شرکت کی۔






آج کل محسن اور منال کئی مواقعوں پر ایک ساتھ دیکھے جارہے ہیں ، یہ دونوں ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل “پرچھائی “میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ محسن اس سے قبل بھی انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کر چکے ہیں جس میں وہ اور منال ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی ان دونوں کی ایک ساتھ کئی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔
تاہم ابھی تک منال خان اور محسن اکرام حیدر نے اپنی اس دوستی کو کوئی آفیشل نام نہیں دیا ہے اور دونوں ہی کی جانب سے سوشل میڈیا پر خاموشی ہے لیکن یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ محسن اکرام حیدر کے آنے کے بعد منال خان کے سابقہ پارٹنر منظر عام سے بالکل ہی غائب ہوگئے ہیں۔

مزید یہ کہ ایمن خان نے بھی سالگرہ کے دن اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تصویر کے ساتھ پوسٹ شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ “سالگرہ کے دن کی صبح میری پسندیدہ ہے“۔
میڈیا انڈسٹری کی ان دونوں جڑواں بہنوں کو سوشل میڈیا پر بھی ان کے مداحوں نے سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور اپنے پیغامات میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
0 Comments