آغا خان میٹرنل اینڈ چائلڈ کیئر سینٹر میں نئے این آئی سی یو کا افتتاح، حیدرآباد میں نوزائیدہ بچوں کے لیے جدید نگہداشت کی سہولت مہیا

حیدرآباد، جمعرات، 4 ستمبر 2025: آغا خان میٹرنل اینڈ چائلڈ کیئر سینٹر، حیدرآباد نے ایک جدید ترین لیول نوزائیدہ انتہائی نگہداشت یونٹ) این آئی سی یو  (کا افتتاح کیا ہے۔ اس جدید سہولت کے ذریعے حیدرآباد اور اردگرد کے اضلاع کے خاندانوں کو اب اپنے نوزائیدہ بچوں کے لیے خصوصی نگہداشت کے لیے کراچی یا دیگر شہروں کا طویل سفر نہیں کرنا پڑے گا۔

پاکستان دنیا میں نوزائیدہ بچوں کی اموات کی بلند ترین شرحوں میں سے ایک کا سامنا کر رہا ہے۔عالمی ادارۂ صحت کے مطابقہر سال، 246,000 سے زیادہ نوزائیدہ بچے قابلِ تدارک پیچیدگیوں کے باعث فوت ہو جاتے ہیں  یعنی اوسطاً ہر روز 675 بچے اپنی زندگی کے پہلے مہینے میں جان گنوا دیتے ہیں ۔ اس بحران کی ایک بڑی وجہ بڑے شہروں کے باہر جدید نوزائیدہ سہولیات کی محدود دستیابی ہے۔ حیدرآباد میں یہ این آئی سی یو قائم کر کے، آغا خان میٹرنل اینڈ چائلڈ کیئر سینٹر اس خلا کو پُر کر رہا ہے اور یہ یقینی بنا رہا ہے کہ علاقے کی فیملیز کو بغیر طویل اور مہنگے سفر کے بروقت زندگی بچانے والی نگہداشت دستیاب ہو۔

نیا این آئی سی یو میں سانس کی شدید مشکلات میں مبتلا نوزائیدہ بچوں کے لیے جدید آکسیجن تھراپیز سمیت مہارت یافتہ تکنیکی سہولیات موجود ہیں۔ اس کے علاوہ، یہاں نوزائیدہ بچوں کے لیے اہم طبی طریقہ کار اور علاج بھی فراہم کیے جاتے ہیں جو ان کی جان بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اس طرح، یہ سہولت حیدرآباد میں بچوں کی نگہداشت میں تاخیر کو کم کرے گی، والدین کا بوجھ آسان بنائے گی، اور نازک نوزائیدہ بچوں کو زندگی کی شروعات کے بہترین مواقع فراہم کرے گی۔

”یہ نیا این آئی سی یو بے شمار خاندانوں کے لیے امید کی کرن ہے،” حیدرآباد کے میئر اور افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی مسٹر کاشف علی شورو نے کہا۔ ”یہ زندگیوں کو بچائے گا اور حیدرآباد اور اس کے گردونواح میں رہنے والوں کے لیے زندگی بچانے والی نگہداشت کو ان کے اپنے گھر کے نزدیک لائے گا۔“

”پاکستان میں بہت سے نوزائیدہ بچے صرف اس لیے اپنی جان گنوا دیتے ہیں کہ جہاں وہ پیدا ہوتے ہیں وہاں کے قریب خصوصی نگہداشت دستیاب نہیں ہوتی ۔“ڈاکٹر فرحت عباس، چیف ایگزیکٹو آفیسر، آغا خان یونیورسٹی ہیلتھ سروسز، پاکستان نے مزید کہا، ” یہ این آئی سی یو یہ یقینی بنائے گا کہ حیدرآباد اور گرد و نواح میں قبل از وقت پیدا ہونے والے اور شدید بیمار بچے وہی اعلیٰ معیار کی نگہداشت حاصل کر سکیں جو بڑے شہروں میں زندگیاں بچاتی ہے۔“

  سَن دو ہزار دس میں آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کے نیٹ ورک میں شامل ہونے کے بعد سے، آغا خان میٹرنل اینڈ چائلڈ کیئر سینٹر نے خواتین اور بچوں کے علاج کے لیے ایک معتبر ادارے کے طور پر شہرت حاصل کی ہے۔ اس سینٹر کے پاس سیف کیئر لیول 5 سرٹیفیکیشن ہے ، جو مریضوں کی حفاظت اور معیار میں بین الاقوامی سطح پر اعلیٰ اعزاز ہے۔اس مضبوط بنیاد پر، نئے این آئی سی یو کا افتتاح حیدرآباد میں نیونٹل نگہداشت کو بہتر بنانے کی مسلسل کوششوں میں ایک نیا سنگ میل ہے۔

 ڈاکٹر میراج شاہ، چیف آپریٹنگ آفیسر، آغا خان یونیورسٹی آف کیمپس ہسپتال نے کہا” آغا خان میٹرنل اینڈ چائلڈ کیئر سینٹر کا نیا این آئی سی یو حیدرآباد میں خصوصی نوزائیدہ نگہداشت کو گھر کے قریب لانے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ ہمارا مقصد وقت پر معیاری نگہداشت فراہم کرنا اور اس مرکز کو خواتین اور بچوں کے لیے برتری کا مرکز بنانا ہے۔ “

افتتاحی تقریب میں شہری رہنماؤں، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے سینئر نمائندوں اور آغا خان یونیورسٹی اسپتال کی قیادت اور ڈاکٹروں نے شرکت کی۔ ان کی موجودگی نے اس بات کو اجاگر کیا کہ علاقے میں ماں اور بچے کی صحت کی خدمات کو مضبوط بنانے کے لیے سب کا عزم مشترکہ ہے۔

urdu-admin

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

5 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago