آغا علی اور حنا الطاف کی ایفل ٹاور کے ساتھ تصویر وائرل

اداکارہ حنا الطاف اور اداکارو ماڈل آغاعلی شادی کے بعد سے ایک ساتھ ٹی وی پر ’دی کپل شو‘ کی میزبانی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس پروگرام میں شوبز، اسپورٹس اور سیاست کی مقبول شادی شدہ جوڑیوں کو مدعو کیا جاتا ہے اور ان مہمان جوڑے میں سے کوئی ایک معروف شخصیت ہوتا ہے۔ اس شو کا فارمیٹ تھوڑا بہت امریکی لیٹ نائٹ شوز ‘دی لیٹ لیٹ شو’ اور ‘دی ٹونائٹ شو’ جیسا ہے، جس میں سیلیبریٹی مہمانوں کے ساتھ گیمز اور بات چیت کی جاتی ہے لہٰذا اپنے دلچسپ فارمیٹ کی وجہ سے یہ شو لوگوں میں کافی مقبول ہے۔

تاہم آج کل یہ جوڑا چھٹیوں پر ہے اور مختلف ممالک کی سیر کر رہا ہے اس دوران اس جوڑے کو اتفاقیہ طور پر پیرس میں ایفل ٹاور کے ساتھ تصویر بنوانے کا موقع مل گیا۔ جبکہ صارفین یہ سمجھ رہیں کہ یہ دونوں پیرس میں ہیں اور وہاں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ اس بارے آغا علی کہتے ہیں ہمارا پیرس جانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن ایسا اتفاق ہوا کہ ہمیں یہ یادگار تصویر بنانے کا موقع مل گیا۔

Image Source: Instagram

سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوزشیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے آغا علی نے اپنی اہلیہ حنا الطاف  کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے عقب میں پیرس کا سب سے بلند ترین اور دنیا کا سب سے معروف سیاحتی مقام ‘ایفل ٹاور’ دیکھا جاسکتا ہے۔ مذکورہ تصویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ہم اپنے سفر پر تھے اور ہمارا اس دوران پیرس جانے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا لیکن  پیرس میں تین گھنٹے تک رکنے کے باعث ہمیں ایفل ٹاور دیکھنے اور اس کے ساتھ تصاویر بنانے کا موقع ملا اور ہم نے اس موقع سے فائدہ اٹھایا، انہوں نے مزید کہا کہ شاید یہ پورے سفر کی واحد اچھی تصویر ہے ۔

خیال رہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اس مقبول جوڑی کے شادی سے پہلے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے تھے، دونوں نے جیو ٹی وی پر ایک ڈرامہ ’دلِ گمشدہ‘ بھی کیا تھا جس میں ان کی جوڑی کو بے حد پسند بھی کیا گیا تھا۔ تاہم اس جوڑی نے 2020 میں لاک ڈاؤن میں خاموشی سے نکاح کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔ ان کا نکاح جمعتہ الوداع کے بابرکت دن سادگی سے ہوا تھا جب کہ اداکار جوڑی نے مداحوں کو شادی کی اطلاع سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام اور فیس بک کے ذریعے دی تھی۔ شادی ہونے کے بعد لاک ڈاؤن کے دوران بھی یہ جوڑا اپنی نئی شادی شدہ زندگی پر مداحوں سے گاہے بگاہے اپنی ویڈیوز شیئر کرتے رہا تھا۔ حنا الطاف سے شادی سے قبل آغا علی کا اداکارہ سارہ خان کے ساتھ کپل سوشل میڈیا پر کافی مقبول رہا تھا۔

Image Source: Instagram

علاوہ ازیں ، جیسا کہ آج کل سوشل میڈیا پر فنکاروں خصوصاً نوبیاہتا جوڑوں میں اپنی نجی زندگی کی تصویریں پوسٹ کرنا ٹرینڈ بن چکا ہے تاہم آغا علی اور حنا الطاف اس ٹرینڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ نہیں لیتے اور صرف اہم مواقع پر ہی اپنی تصویریں شیئر کرتے ہیں۔ اس حوالے سے آغا علی کے ایک انٹرویو کا کلپ بھی کافی مشہور ہواتھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ جن کے پاس کوئی کام نہیں وہ تصویریں لگا کر خوش ہوتے ہیں ، وہ اپنی ازدواجی زندگی سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے خواہشمند نہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ پرسنل لائف کو پرسنل لائف اور پروفیشنل لائف کو پروفیشنل لائف کسی وجہ سے ہی کہا جاتا ہے۔

آغا علی کی طرح ان کی اہلیہ حنا الطاف کی بھی اس بارے میں یہی رائے تھی اور انہوں نے بھی یہی کہا تھا جب ہم اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں تو کچھ لوگ بہت زیادہ تنقید کرتے ہیں اسی وجہ سے انہوں نے اپنی زندگی کو پرائیوٹ رکھا ہوا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

وفاقی وزیر نے پاکستان کی قومی ویسٹ واٹر ماحولیاتی نگرانی کی حکمتِ عملی اور جینومکس ڈیش بورڈ کا افتتاح کر دیا

وفاقی وزیر برائے قومی صحت خدمات، ضوابط و رابطہ، سید مصطفیٰ کمال نے نیشنل انسٹی…

19 hours ago

ویزا اسٹڈی:  %82پاکستانی صارفین خریداری کے لیے AI استعمال کرتے ہیں، لیکنچیک آؤٹ کے وقت اعتماد ‏فیصلہ کن

• پاکستان میں %82 صارفین نے خریداری میں مدد کے لیے  آرٹیفیشل انٹیلی جنس (Artificial…

1 month ago

برٹش کونسل پاکستان اور ہمنوا کے اشتراک سے عربی گیت ’’ایسیکتا‘‘ کی رونمائی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) برٹش کونسل پاکستان اور پاکستان کے عالمی میوزک پلیٹ فارم ’’ہمنوا‘‘ نے…

1 month ago

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

2 months ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 months ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 months ago