دیوہیکل جسامت اور غیر معمولی پاؤں کا سائز رکھنے والا افغان شہری

افغانی دراز قد شیر خان اپنے سائز کی من پسند چپل بنوانے طویل سفر طے کر کے کابل سے پشاور پہنچ گئے۔ 24 سالہ افغان شہری شیر خان کو پشاوری چپل لینے اس وجہ سے پاکستان آنا پڑا کہ افغانستان میں ان کے پاؤں کے سائز کا کوئی چپل یا جوتا دستیاب نہیں۔ اس لئے وہ اپنی مرضی اور سائز کا جوتا لینے کے لئے پشاور کے مشہور جوتے بنانے کے کاریگر حاجی نور الدین شنواری جو چاچا نورالدین کے نام سے مشہور ہیں کی دکان پہنچے۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے چاچا نورالدین مختلف بین الاقوامی مشہور شخصیات جن میں وزیر اعظم عمران خان اور ڈیرن سیمی شامل ہیں کے لئے اسپیشل پشاوری چپل بنا چکے ہیں۔

نوجوان شیر خان جب جوتا بنوانے کے لئے جب چاچا نور الدین کی دکان پہنچے تو ان کی دیو ہیکل جسامت اور ان کے پاؤں کا ناپ دیکھ کر دکان میں موجود کاریگر بھی حیران رہ گئے۔

Image Source: Twitter

چاچا نورالدین نے ڈائیلاگ پاکستان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں پیروں کا اتنا بڑا سائز نہیں دیکھا ہے۔ شیر خان کے لئے ڈیزائن کردہ ان کی مرضی کے پشاوری چپل کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی پوری زندگی میں انہوں نے کبھی ایسا شخص نہیں دیکھا جو اتنا لمبا ہو اور اس کا پاؤں کا سائز اتنا بڑا ہو۔ ان کی چپل 27 انچ لمبی اور 20 انچ چوڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیر خان کے چپل تیار کرنے میں ایک ہفتہ لگا، ان کے لیے بنائی گئی چپل میں موٹا اور بہترین چمڑا لگایا گیا ہے تاکہ چپل خراب نہ ہو کیونکہ ان کے پاؤں بہت مضبوط ہیں۔

Image Source: Facebook

“کپتان چپل“ کے عالمی شہرت یافتہ کاریگر چاچا نورالدین نے 1976 میں پرانے نمک منڈی مارکیٹ میں اپنا کاروبار شروع کیا۔ ماضی میں فروخت خراب ہونے کے باوجود وہ اپنے کسٹم میڈ پشاوری چپل بنانے پر صوبے کے سب سے مقبول جوتا بنانے والے کاریگر بنے۔

ڈان نیوز کے مطابق نورالدین کی وجہ شہرت “کپتان چپل” بنی جو انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے لئے خصوصی طور پر ڈیزائن کی تھی اور 2015 میں کپتان کی ریحام خان کے ساتھ شادی کے موقع پر اس سینڈل کی ایک جوڑی تحفے میں دی تھی۔

Image Source: Facebook

اس کے بعد یہ مخصوص ڈیزائن کی پشاوری چپل پاکستان میں کافی مقبول ہوئی اور لوگوں نے اسے بہت پسند کیا۔ اس کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزراء اور خلیجی ریاستوں میں رہائش پزیر پشتون آبادی نے چاچا نور الدین کو بڑی تعداد میں “کپتان چپل“ کے آرڈر دینا شروع کردیئے۔ فروری 2019 میں چاچا نور الدین کی شہرت میں پھر اضافہ ہوا اور اس بار انہوں نے پاکستان میں دوروزہ دورے پر آئے سعودی ولی عہد شہزادے کو اپنے ہاتھ سے تیار کردہ چمڑے کے دو سینڈل تحفے میں دئیےجو فواد چوہدری نے وصول کیے۔

Image Source: Facebook

پاکستان کے شہر پشاور کے چاچا نور الدین کو اپنی اعلیٰ کوالٹی کی جوتا سازی کی بدولت پاکستان کے علاوہ عالمی سطح پر بھی پزیرائی مل رہی ہے اور ان کی مضبوط پشاوری چپل عام وخاص میں مقبول ہوررہی ہے جو باعث فخر بات ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago