افغان کرکٹر راشد خان کی پاکستانی ڈرامے کی گانا گانے کی ویڈیو وائرل


0

افغانستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اور لیگ اسپنر راشد خان نے شہرہ آفاق پاکستانی ڈرامہ سیریل “میرے پاس تو ہو” کے مقبول ٹائیٹل سانگ کو گا کر پاکستانی مداحوں کے دل جیت لئے، گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گزشتہ کچھ گھنٹوں سے خوب زیر گردش ہے، جس میں انہیں پاکستانی ڈرامہ میرے پاس تم ہو، کے استاد راحت فتح علی خان کے گائے گئے گانے “فقط میرے دل سے اتر جائیے گا” کو گنگناتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

Image Source: Propakistani. pk

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر وائرل ویڈیو پاکستانی اسپورٹس جرنلسٹ احمر نجیب ستی کی جانب سے شئیر کی، جس میں انہوں نے جہاں افغان آل راؤنڈر راشد خان کے گانے کی تعریف کی وہیں انہوں ڈرامہ میرے پاس تم ہو، میں دانش کا مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار ہمایوں سعید کو بھی ٹیگ کیا۔

جس پر اداکار ہمایوں سعید پر بھی دنیائے کرکٹ کے بہترین لیگ اسپنر راشد خان کی آواز کی تعریف کئے بغیر نہ رہے سکے، انہوں ٹوئیٹر پر راشد خان کے گنگنانے کی ویڈیو ری ٹوئٹ کرتے، ان کی آواز کو سراہا اور لکھا کہ “راشد اچھی آواز ہے”۔

لیگ اسپنر راشد کی یہ ویڈیو پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرکٹ مداحوں اور سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے پسند کی جا رہی ہے۔ لوگوں کا خیال ہے کہ جس طرح ان کی جادوئی اسپن بولنگ ہے، ویسے ہی ان کی آواز میں بہت سر موجود ہیں۔ یہ ان کا چھپا ہوا ٹیلنٹ تھا، جسے دیکھ کر مداح بےحد خوش ہیں اور اپنی پسند گیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے مشہور افغان لیگ اسپنر راشد خان کا شمار دنیائے کرکٹ کے بہترین لیگ اسپنرز میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنی جادوئی بولنگ کے زریعے دنیا کے بڑے بڑے بلے بازوں کو چنے چبوا دیتے ہیں۔ اگرچہ عالمی درجہ بندی کی بات کی جائے تو مختصر دورانیے کی کرکٹ یعنی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بہترین بولرز کی فہرست میں ان کا دوسرا نمبر ہے۔

مزید پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم دنیا کے نمبر ون بلے باز بن گئے

یہی وجہ ہے کہ 22 سالہ افغان لیگ اسپنر راشد خان دنیا بھر میں ہونے والی ٹو ٹوینٹی لیگز میں ٹیموں کی اولین ترجیحات میں شامل ہوتے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی بات کرلی جائے، تو وہ لاہور قلندرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے ہیں، اس سلسلے میں لاہور قلندرز کی مینجمنٹ کی جانب سے تصدیق کردی گئی ہے کہ وہ ٹیم کو جلد ابوظہبی میں ٹیم کو جوائن کریں گے اور میں اپنی زبردست پرفارمنس کے سلسلے کو جاری رکھیں گے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *