پاکستان کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا گردش کرنے والی اپنی وفات کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں بالکل ٹھیک اور زندہ ہوں، اگلی بار ایسی خبر چلانے سے قبل مجھ سے ضرور رابطہ کریں۔
عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے موبائل پر ایک یوٹیوب کی ایک ویڈیو دکھائی جس میں خاتون عدنان صدیقی کی موت کی خبر دے رہی تھی۔
ویڈیو دکھانے کے بعد عدنان صدیقی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’بہت اچھے آدمی تھے اللہ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ان کے گھر والوں کو صبر عطا فرمائے، ان کے دوستوں کو خوش اور آباد رکھے‘
اداکار عدنان صدیقی افسوس کرتے ہوئے بولے بھائیوں میں اس پر کیا کہوں، میں بالکل ٹھیک ہوں، اللہ کا شکر ہے ابھی تک جوں کا توں ہوں اور لائیو ہوں، پتہ نہیں کس نے یہ خبر پھیلا دی ہے۔انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ پریشان مت ہوں، مرنا تو برحق ہے، مگر ابھی کچھ دن باقی ہیں، آپ سب لوگ خوش و آباد رہیں اور زندگی سے لطف اندوز ہوتے رہیں۔
عدنان صدیقی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’صحافت اور بریکنگ نیوز کے نام پر میرے انتقال کی افواہیں پھیلانے والے، اگلی بار ایسی بریکنگ نیوز دینے سے قبل مجھ سے رابطہ کر لیں’ میں تحریری طور پر یادگاری پیغام کے ہمراہ خبر کی تصدیق کیلئے ذاتی طور پر آپ کے اسٹوڈیو پہنچ جاؤں گا، آخر آپ کی صحافت کا معیار تو بہت اعلیٰ ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی اداکار عدنان صدیقی نے ایک مختصر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے کہ کوئی میرے انتقال پر تعزیت کرے، میں اپنی موت کی سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبر کی تردید کرتا ہوں۔ الحمداللہ میں زندہ ہوں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…