
مشہور و معروف پاکستانی ٹک ٹاکر عادل راجپوت کی اہلیہ کی جانب سے گزشتہ روز یعنی منگل کی صبح ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے افسوناک خبر سے آگاہ کیا گیا جس میں انہوں نے روتے ہوئے، غم زدہ حالت میں عوام کو بتایا کہ ایک کار حادثے کے نتیجے میں معروف ٹک ٹاکر عادل راجپوت انتقال کرگئے ہیں۔ جاری کردہ ویڈیو پیغام ٹک ٹاکر عادل راجپوت کی اکاؤنٹ سے پلوڈ کیا گیا۔
عادل راجپوت کی اہلیہ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو پیغام کے مطابق عادل کے ایک دوست نے انھیں اطلاع فراہم کی ہے کہ عادل اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کافی عرصے سے قتل کی دھمکیاں مل رہیں تھیں، لہذا انھیں اس ہی وجہ قتل کیا گیا ہے۔ یہ ویڈیو پیغام کچھ ہی دیر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس پر ابتداء میں تو کسی کو بھی یقین نہیں آیا تاہم ویڈیو پیغام خود بیوی کی جانب سے تھا، تو یہ خبر حقیقتاً کسی دھچکے سے کم نہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر عادل راجپوت کی اہلیہ وائرل ہوئی تو رحیم یار خان میں واقع عادل راجپوت کے گھر پر فینز کی بڑی تعداد تعزیت کے لئے جمع ہونا شروع ہوگئی جبکہ اس دوران بات علاقے اس حدتک پھیل گئی کہ علاقائی مسجد میں بھی اس حوالے سے اعلان کروا دیا گیا۔
تاہم کچھ ہی دیر بعد معلوم ہوا کہ عادل راجپوت زندہ ہیں۔ ان کی بیوی کی جانب سے دی گئی اطلاع جھوٹی ہے۔ اس پر عوام کی جانب سے شدید ناراضگی اور غصے کا اظہار کیا گیا، عوام نے اسے نہایت گھٹیا اور نچلی سطح کا مزاق قرار دیا۔ اس سلسلے میں عوام نے اعلی حکام سے درخواست کی ہے کہ عادل اور ان کی اہلیہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، ان کی جانب سے محض سوشل میڈیا پر اپنے فالورز بڑھانے کے لئے اس طرح کا مذاق کیا گیا جس سے عوامی جذبات متاثر ہوئے ہے۔

جب سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تو اس حوالے سے عادل راجپوت کی اہلیہ کی جانب سے ایک نیا ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے روتے ہوئے ناصرف اپنے خلاف ہونے والی تنقید دفاع کیا اور اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عوام اور میڈیا ان کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ لوگوں سے گزرش ہے کہ وہ ان کا درد محسوس کریں۔
ویڈیو پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ان گھر میں قیامت کا دن تھا، جس پر کچھ لوگ اور کچھ میڈیا والے عجیب عجیب طریقے اس معاملے کو اُچھال رہے ہیں، کچھ بھی اپنی طرف سے بنانا کر چلا رہے ہیں، مجھے نہیں پتہ کہ آخر ایسا کیوں کررہے ہیں، مجھے بس عادل کے دوست کی فون کال آئی۔ جس میں وہ بچہ تھا معاملے کو شاید دیکھ کر پریشان ہوگیا تھا کیونکہ عادل کو پچھلے 5 گھنٹے سے ہوش نہیں تھا تو اس کو اندازہ نہیں ہوا کہ کیا بولنا ہے، بس اس نے مجھ سے کہا عادل اب نہیں رہے۔ لہذا میری آپ سب سے درخواست ہے کہ جھوٹی خبریں نہ چلائیں، ہم پر رحیم کریں۔
اس حوالے سے مزید جانئے : پاکستانی نوجوان نے ہائی جمپ لگا کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا
واضح رہے عادل راجپوت اور ان کی اہلیہ کے ویسے ہی اس ویڈیوز سے قبل ٹک ٹاک پر ملینز فالورز موجود ہیں لیکن اب لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے کہ ان دونوں کی جانب سے فالورز بڑھانے کے لئے یہ حرکت نہایت ہی چھوٹی ہے۔
خیال رہے موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر یہ اس قسم کا کوئی پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل بھی کئی لوگوں کی جانب سے اس ہی طرح کی ویڈیوز بنائی جاچکی ہیں۔
0 Comments