
علی انصاری نے اپنی ساتھی اداکارہ صبور علی سے منگنی کی خوشخبری انسٹاگرام پر تصاویر کے ذریعے اپنے مداحوں کے کو دی۔ منگنی کرنے والے جوڑا خوشگوار اعلان کرنے کے بعد مداحوں کی طرف سے ڈھیروں مبارکباد اور دعائیں وصول کر رہے ہیں۔
یہ جوڑا ، جو اپنے تعلقات کو کامیابی کے ساتھ ایک بندھن میں رکھنے میں کامیاب رہا ،ہفتے کے روز ، اس تقریب سے خوبصورت تصاویر کے ساتھ ، اپنی منگنی کا اعلان انسٹاگرام پر کیا۔ اس موقع پر اداکارہ صبور علی نے اپنے ہونے والے شریک حیات کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ، بات پکی، تمام گھر والوں کی دعاؤں کے ساتھ، میں ایک بہترین شخص کے ساتھ نئی زندگی کا سفر شروع کرنے جارہی ہوں۔
اس موقع پر علی انصاری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ صبور علی کے ہمراہ ایک تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے بھی لکھا ، بات پکی، صحیح بات تو یہ ہے کہ اس وقت مجھ پر مختلف جذبات کا غلبہ ہے مگر سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں خوش ہوں. آج کے بعد صبور کو تنہا نہیں چلنا پڑھے گا۔
علی انصاری کی جانب سے قرآن مجید کی سورۃ الذاریات کی آیت کا ترجمہ بھی شئیر کیا گیا، جس کے مطابق “ہر چیز کے ہم نے جوڑے بنائے تاکہ تم نصیحت حاصل کرو۔
منگنی کی رسم کے لئے اداکارہ صبور علی نے کم سے کم میک اپ کے ساتھ ہلکی گلابی چکنکاری لباس پہنی تھی، جبکہ علی انصاری کی جانب سے ایک سفید کڑھائی والا کرتا زیب تن کیا گیا تھا۔ دونوں نے تقریب کے موقع پر پھولوں کے ہار بھی پہن رکھے تھے۔
واضح رہے نوجوان جوڑے نے حال ہی میں عامر لیاقت کے شو میں بھی ایک ساتھ شرکت کی تھی ، جس میں صبور علی نے عامر لیاقت سے بے تکلفانہ رویے اور بے جا تعریفوں سے تنگ آکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو ناقابل یقین جوابات دیئے تھے۔ جسے ناصرف عوام کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا تھا بلکہ ان کے شارٹ ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہیں۔

جوں ہی جوڑے کی جناب سے سوشل میڈیا پر اپنی منگنی (بات پکی) کی خبریں شیئر کی، مداحوں اور نامور شوبز شخصیات کی جانب سے دونوں کو مبارکباد پیش کی جارہی ہیں بلکہ دونوں فنکاروں کی آنے والی زندگی کے لئے نیک خواہشات اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔
اداکارہ کنزہ ہاشمی ، اداکارہ منال خان ، اداکارہ سارہ خان ، اداکارہ روباب ہاشم اور اداکارہ ہانیہ عامر سمیت متعدد ساتھی فنکاروں کی جانب سے انسٹاگرام پر جوڑے کو مبارکباد پیش کی گئی ۔


ہماری جانب سے بھی دونوں شوبز ستاروں کو زندگی کے نئے خوبصورت سفر کے لئے بہت بہت مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ویسے ، کیا آپ جانتے ہیں اداکار علی انصاری رومیو ویڈز ہیئر اداکارہ مریم انصاری کے بڑے بھائی ہیں؟ یاد رہے کہ اس سے قبل فروری میں ،علی انصاری کی بہن مریم انصاری سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ شادی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔
0 Comments