اداکارہ میرا نے فخر پاکستان ارشد ندیم کو کرکٹر قرار دے دیا

اگر آپ سے پوچھا جائے کہ وہ کونسی اداکارہ ہیں جو سب سے زیادہ میڈیا ہیڈلائنز میں رہنا پسند کرتیں ہیں تو یقیناً آپ کا جواب اداکارہ میرا ہی ہوگا۔ کیونکہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایسا ہنر کسی اور کے پاس نہیں جو اداکارہ میرا کے پاس ہے، وہ کبھی اپنے نجی اسکینڈل، تو کبھی اپنی غلط انگریزی، تو کبھی اپنے انوکھے بیانات کے باعث خبروں میں رہتی ہیں لیکن اس بار خبروں کی زد میں تو خوب ہیں، لیکن وجہ ہے عام معلومات میں غلطی کی وجہ ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے۔

ان دنوں ہر پاکستانی کی زبان پر بس ایک ہی ہے، اور وہ ایتھلیٹ ارشد ندیم کا ہے، جنہوں نے ٹوکیو میں جاری اولمپکس میں جیولین مقابلوں میں اپنی بہترین کارکردگی سے ہر ایک کا پاکستانی کا ناصرف دل جیت لیا ہے بلکہ ملک وقوم کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کہ زبردست کارکردگی پر انہیں خوب پذیرائی اور مبارکباد بھی مل رہی ہے۔

Image Source: Twitter

اس سلسلے میں اداکارہ میرا جی کی جانب سے بھی قوم کے ہیرو ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کی گئی، لیکن اس مبارکبادی پیغام میں اداکارہ نے ارشد ندیم کو کرکٹر قرار دیا۔ جس پر دیکھنے اور سننے والے سب ہی حیران ہوگئے ہیں۔

Image Source: Instagram

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ میرا کی ایک ویڈیو وائرل ہے، جس میں وہ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کررہی ہیں، اس دوران رپورٹر کی جانب سے ان سے ایتھلیٹ ارشد ندیم کے حوالے سے سوال کیا، تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ “ارشد ندیم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی، پاکستان کا نام روشن کیا، انہوں نے بہت اچھا کھیلا، ان کی محنت نظر آ رہی تھی، ان کی باڈی لینگویج میں بہت ایمانداری تھی، بہت ڈسپلین تھا اور بہت ہی زبردست انہوں نے کھیلا تھا۔ لہٰذا وہ سمجھتی ہیں کہ حکومت کو ہمارے ہیروز کو سراہنا چاہیے”۔

اداکارہ میرا کی غلط معلومات سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے، کوئی ان کی غلطی کو درست کروا رہا، تو کسی پوچھ رہا ہے کہ کیا اداکارہ واقعی یہ سب کچھ جان بوجھ کرتی ہیں؟

یاد رہے چند روز قبل اداکارہ میرا کی جانب سے ایک بڑا اعلان کیا گیا تھا، جس میں انہوں نے باقاعدہ طور پر سیاست میں آنے کا اعلان کرتے ہوئے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا تھا۔ اس سلسلے میں وہ جلد ہی حکمران جماعت کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس بھی کریں گی۔

یاد رہے گزشتہ برس اداکارہ میرا جب امریکہ سے پاکستان واپس آئیں تھیں، تو انہوں بتایا تھا کہ وہ امریکہ میں مقیم تھیں، جہاں انہوں نے کچھ شوز کرنا تھے ، جوکہ کورونا وائرس کے خطرات کے باعث موخر ہوگئے تھے، لہذا پھر انہیں اس پر 1 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا، جس پر اداکارہ میرا نے پنجاب آرٹسٹ سپورٹ فنڈ سے 4 کروڑ روپے کی مالی معاونت کی درخواست کی تھی۔ اس حوالے سے میرا جی نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے موجودہ مالی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ جبکہ گھر کے سات افراد ان کی زیر کفالت ہے

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago