اداکارہ ماورہ حسین بالی وڈ کیلئے بھوکی ہیں

پاکستانی ڈراموں اور فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار علی خان نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ معروف اداکارہ، وی جے و ماڈل ماورہ حسین کو بالی ووڈ فلم میں انہوں نے کام دلوایا تھا اور وہ بالی ووڈ کی بھوکی ہیں۔

سوشل میڈیا پر علی خان کے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو انسٹاگرام پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ میزبان نادیہ خان کے پروگرام میں شریک ہیں۔ شو کے دوران جب اسکرین پر ماورہ حسین کی تصویر دکھائی جاتی ہے تو علی خان کہتے ہیں کہ یہ حسین، چلبلی اور بھوکی ہیں، جواب پر نادیہ خان حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھتی ہیں کہ کیا یہ دن میں 4 یا 8 بار کھانا کھاتی ہیں؟

Image Source: Pakistan Today

اس پر اداکار علی خان جواب میں کہتے ہیں کہ کھانا کھاتی ہوں گی، ان کی صحت کو دیکھ کر نہیں لگتا لیکن یہ بالی وڈ کے لئےکافی بھوکی ہیں۔ انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ ہمارا ایک پراجیکٹ ابھی ختم ہوا ہی تھا کہ میرے پاس اتفاق سے بھارت سے ایک پروڈیوسر کی کال آگئی، پروڈیوسر نے مجھ سے کہا کہ کوئی ایسی لڑکی بتاؤ جو نئی ہو، جس پر میں نے ماورہ کا نام بتا دیا اور اب وہ بالی وڈ میں ایک بڑی فلم میں کام کر رہی ہیں۔

Image Source: Twitter

میزبان نادیہ خان نے علی خان سے سوال کیا کہ ماورہ کو آپ نے بالی وڈ میں کام دلوایا؟ جس پر علی خان نے ہاں میں سر ہلاتے ہوئے کہا کہ کام تو اللہ دیتا ہے۔

یاد رہے کہ ماورہ حسین نے 2016 میں بالی وڈ فلم “صنم تیری قسم” میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ جس میں ان کے مقابل ہرش وردھن رانے تھے۔ جب کہ علی خان برطانوی نژاد پاکستانی اداکار ہیں جو پاکستان کے علاوہ بالی اور ہالی ووڈ میں بھی کام کرچکے ہیں۔ پاکستان میں ان کا حالیہ پراجیکٹ ویب سیریز “عورت گردی” ہے جس میں ان کے مقابل جویریہ سعود ہیں۔

اس سے قبل ماورہ حسین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ لاہوریوں کی چھیڑ چھاڑ سے کوئی مسئلہ نہیں ۔ندا یاسر کے شو میں ایک سوال پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ گاڑی میں تیز میوزک لگانا اور چھیڑ چھاڑ کرنا لاہوریوں کا “فن”ہے اور اگر کوئی انہیں چھیڑے تو وہ اس پر برا نہیں مانتی۔ بظاہر ہلکے پھلکے انداز میں کہی جانے والی یہ بات سوشل میڈیا پر متنازعہ شکل اختیار کرگئی تھی اور ماورہ کو اپنے مداحوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago