معروف پاکستانی اداکارہ غنا علی والدہ بن گئیں، ان کے اور شوہر عمیر گلزار کے گھر ننھی پری کی آمد، مداحوِں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اللہ تعالیٰ نے جوڑے کو پہلی اولاد کی نعمت سے نوازا، جس کے بعد انہوں نے تمام مداحوں اور پرستاروں کے ساتھ اس خوبصورت خبر کو شئیر کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ پیغام میں اداکارہ نے شوہر اور اپنی نومولود بچی کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے پیغام جاری کیا کہ جب بچے کی پیدائش ہوتی ہے، تو ایک ماں کی بھی پیدائش ہوتی ہے۔
غنا علی بے پوسٹ میں مزید لکھا کہ آج ہم آپ کو فائجا عمیر سے ملواتے ہیں، ہماری ڈھیر ساری خوشیوں کا سبب ہماری بیٹی دنیا میں آگئی ہے، یہ ہم دونوں کے لیے بہت خوشی کا لمحہ ہے۔ بیٹی دنیا میں آنے والا ایک بہترین تحفہ ہے،
اس کے بعد بہت سے لوگوں نے ڈرامہ سیریل ساراب میں اداکاری کے زبردست جوہر دکھانے والی غنا علی کو ان کی پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں مبارکباد کے پیغامات دیئے گئے۔ ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے مداحوں سے ان کے اور ان کے خاندان کے لیے دعا کرنے کی درخواست کیں۔
واضح رہے رواں برس مئی میں 27 سالہ اداکارہ غنا علی نے عمیر گلزار سے شادی کرلی تھی۔ شادی کے بعد سے اداکارہ نے شوبز انڈسٹری سے وقتی طور پر دوری اختیار رکھی ہوئی ہے۔
اس ہی ستمبر میں غنا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ ایک تصویر شئیر کی تھی، اور لکھا تھا کہ ان کی ڈھیر ساری خوشیوں کی وجہ جلد آنے والی ہے۔
اداکارہ غنا علی نے مزید کہا کہ،”الحمدللہ! میں اللہ پاک کا جتنا شکر ادا کروں، وہ کم ہے، اس نے ہمیں اس خوشی سے نوازا ہے۔ ہم اپنی زندگی میں آنے والے نئے مہمان سے ملنے کا انتظار نہیں کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اداکارہ غنا علی نے اپنے تمام پرستاروں سے کہا کہ وہ انہیں اور ان کی فیملی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
خیال رہے اداکارہ غنا علی کے اس اعلان کے بعد سے کچھ سوشل میڈیا پیجز اور یوٹیوب چینلز کی جانب سے دعوی کیا جارہا تھا کہ ٰ اداکارہ غنا علی کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، تو کچھ کا کہنا تھا کہ جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔
جس پر ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ غنا علی کا کہنا تھا کہ میرے کوئی دو جڑواں بچے پیدا نہیں ہوئے ہیں، برائے مہربانی یوٹیوب کی غلط معلومات کو مٹ سنیں۔ ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی بھی درخواست کی تھی۔
اداکارہ غنا علی کے حوالے سے بات کی جائے تو افسوس کے ساتھ انہیں رواں برس اپنی شادی کے بعد سے نامناسب اور غیرضروری تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے، ابتداء میں یہ خبریں سامنے آئیں کہ ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ اور بچے کے باپ ہیں، اور اداکارہ نے کسی کا گھر خراب کرکے شادی کی ہے، شادی کی مقصد محض پیسہ تھا، کیونکہ ان کے شوہر ایک بڑی کاروباری شخصیت ہیں۔
بعدازاں کئی مواقعوں پر اداکارہ نے اپنے شوہر کے ہمراہ تصاویر شئیر کیں تو کچھ صارفین کی جانب سے بیہودہ تنقید اور اِنتہائی بدتمیزی کا مظاہرہ کیا گیا اور ان کی جسامت کو لیکر تنقید کی، البتہ کئی بار جہاں اداکارہ نے غیرضروری تنقید کو برداشت کیا وہیں شوہر پر بلاجواز تنقید پر ناقدین کو کرارہے جوابات دیتے ہوئے، کھل کر شوہر کا دفاع کیا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…