پاکستان کی نامور اداکارہ و میزبان فضا علی طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہیں اور انہوں نے اپنی جلد صحتیابی کے لئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ فضا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ اسٹوریز شیئر کی ہیں ، جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ فضا علی اسپتال کے بیڈ پر بیٹھی ہوئی ہیں، جب کہ ایک تصویر میں ان کی بیٹی بھی ان کی گود میں بیٹھی ہوئی ہے۔
اداکارہ فضا علی نے اسٹوریز میں لکھتی ہیں کہ وہ بیمار ہیں اور مداحوں سے درخواست کی کہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔ انسٹا اسٹوریز پر اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی ان تصاویر میں تاریخ 3 ستمبر درج ہے لیکن انہوں نے اپنی ناساز طبیعت کے حوالے سے مداحوں کو آج بتاتے ہوئے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
تاہم اداکارہ نے یہ وضاحت نہیں کی انہیں کیا ہوا ہے اور وہ کیوں اسپتال میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کہ صوبہ پنجاب کے شہر قصور کے نواحی علاقے میں فضا علی گانے کی شوٹنگ کے دوران مٹی کے ٹیلے سے گر کر زخمی ہوگئی تھیں۔اداکارہ کے اونچائی سے گرنے اور زخمی ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں گرنے کے بعد ان کے چہرے پر تکلیف کے آثار دیکھے گئے تھے۔ دراصل اداکارہ مقامی گلوکار ‘ملکو’ کے ساتھ اپنے آنے والے مشترکہ گانے کی میوزک ویڈیو کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ حادثے کا شکار ہوگئیں جس کے باعث انہیں سر اور کمر پر چوٹیں بھی آئیں تھیں۔
نامور اداکارہ فضا علی کے شوبز کیرئیر پر نظر ڈالیں تو انہوں نے 1999 میں ماڈلنگ کا آغاز کیا۔ جبکہ اداکاری کی شروعات انہوں نے ٹی وی سیریل “مہندی“ سے کی۔
اداکارہ فضا علی نے کئی مشہور ٹی وی سیریلز میں کام کیا، ان کے مشہور ڈراموں میں مہندی، لگن، اپنے ہوئے پرائے، پیاری شمو، احساس، شیشے کا محل اور یادیں وغیرہ شامل ہیں۔ اس دوران فضا علی نے فواد فاروق سے شادی کرلی لیکن ذاتی اختلافات کی بنیاد پر یہ شادی چل نہ سکی اور اس جوڑے نے اپنی راہیں جدا کرلیں اور طلاق ہوگئی ،ان دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔ پھر 2013 میں فضا علی نے “اے پلس“ کے مارننگ شو ”صبح کی فضا“ میں میزبانی کے فرائض سنبھالے۔
علاوہ ازیں ، کچھ دن قبل سوشل میڈیا خصوصاً یوٹیوب چینلز پر اداکارہ کی لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے ساتھ دوسری شادی کی خبریں وائرل ہوئیں جس پر اداکارہ نے وضاحتی بیان بھی جاری کیا تھا اور گزارش کی تھی کہ ہر کسی کے ساتھ ان کا نام نہ جوڑا جائے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…